Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

جبلِ طارق اور اسپین کے درمیان 118 سال پرانا سرحدی نظام ختم، آزاد آمدورفت کے نئے دور کا آغاز

1 week ago
A A
118-year-old border regime between Gibraltar and Spain ends; new era of free movement begins.
Share on FacebookWhatsApp

میڈرڈ ( پاک ترک نیوز) برطانیہ کے زیرانتظام علاقے جبلِ طارق (جبرالٹر) اور اسپین کے درمیان 118 سال سے قائم سرحدی کنٹرول پندرہ جولائی سے ختم ہونے جا رہا ہے، جس کے بعد دونوں علاقوں کے درمیان لوگوں اور سامان کی آمدورفت پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ آسان ہو جائے گی۔

یہ اقدام برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلا کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان طویل مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کا حصہ ہے، جس کا مقصد سرحد پر طویل انتظار اور تجارتی رکاوٹوں کا خاتمہ کرنا ہے۔

جبلِ طارق کی تقریباً 40 ہزار آبادی میں روزانہ قریب 15 ہزار اسپینی شہری ملازمت کے لیے سرحد عبور کرتے ہیں۔ سرحدی چیکنگ کے باعث انہیں روزانہ طویل قطاروں اور گھنٹوں کے انتظار کا سامنا کرنا پڑتا تھا، تاہم نئے انتظامات سے یہ مشکلات بڑی حد تک ختم ہونے کی توقع ہے۔

معاہدے کے تحت جبلِ طارق کو یورپی کسٹمز یونین اور شینگن فری ٹریول زون سے ہم آہنگ کیا جائے گا، جبکہ شینگن سے باہر کے ممالک، بشمول برطانیہ، سے آنے والے مسافروں کی امیگریشن جانچ جبلِ طارق کے ہوائی اڈے اور بندرگاہ پر اسپین اور جبلِ طارق کے حکام مشترکہ طور پر کریں گے۔

جبلِ طارق کے چیف منسٹر فیبین پیکارڈو نے اس معاہدے کو تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اسپین، یورپی یونین اور جبلِ طارق کے درمیان لوگوں اور اشیا کی نقل و حرکت میں غیرمعمولی آسانی پیدا ہوگی، جس سے تجارت، سیاحت اور سرحدی کارکنوں کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب اسپین کے قصبے لا لینیہ ڈی لا کونسیپسیون کے میئر خوان فرانکو نے کہا کہ سرحد کھلنے سے مقامی معیشت کو نمایاں فائدہ ہوگا، کیونکہ اس شہر کی بہت سی کمپنیوں کی آمدنی کا بڑا حصہ جبلِ طارق سے آنے والے گاہکوں پر منحصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فٹبال ورلڈ کپ ،اسپین آسٹریا کو ہر اکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

معاہدے کے تحت جبلِ طارق میں فروخت ہونے والی اشیا پر اب یورپی یونین کے قوانین کا اطلاق ہوگا۔ اس کے علاوہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی ڈیوٹی کی جگہ ٹرانزیکشن ٹیکس متعارف کرایا جا رہا ہے، جو ابتدائی طور پر 15 فیصد ہوگا اور بعد میں بڑھا کر 17 فیصد کر دیا جائے گا، جبکہ بعض اشیا پر ایکسائز ڈیوٹی بھی بڑھائی جائے گی۔

یاد رہے کہ اسپین اور برطانیہ کے درمیان جبلِ طارق کی خودمختاری کا تنازع کئی دہائیوں سے جاری ہے، تاہم نئے معاہدے کو دونوں فریقوں نے خطے میں تعاون اور اقتصادی روابط کے ایک نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔

Tags: #spainjabaletariqجبلِ طارق اور اسپین کے درمیان 118 سال پرانا سرحدی نظام ختم، آزاد آمدورفت کے نئے دور کا آغاز
ShareSend

Related Posts

Spain tops world football rankings after winning FIFA World Cup
Latest

سپین فیفاورلڈکپ کا چیمپین بنتے ہی فٹبال کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

22 July , 2026
Spain The new ruler of the football world.
Latest

اسپین فٹبال کی دنیا کا نیا حکمران

20 July , 2026
Spain or Argentina—who will win the World Cup A supercomputer's surprising prediction.
Latest

اسپین یا ارجنٹائن، ورلڈ کپ کس کا ہوگا؟ سپر کمپیوٹر کی حیران کن پیش گوئی

18 July , 2026
Spain has reached the FIFA World Cup final.
Latest

اسپین فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

15 July , 2026
Football World Cup Spain defeated Austria to reach the pre-quarterfinals.
Latest

فٹبال ورلڈ کپ ،اسپین آسٹریا کو ہر اکر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

3 July , 2026
FIFA World Cup Spain defeats Saudi Arabia
Latest

فیفا ورلڈ کپ،سپین نے سعودی عرب کو شکست دیدی

22 June , 2026
Next Post
Ukraine requests 300 Patriot missiles from allied countries.

یوکرین کی اتحادی ممالک سے 300 پیٹریاٹ میزائلوں کی درخواست

Read this too

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 59لاکھ ڈالر کی کمی

23 July , 2026
آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعظم

23 July , 2026
امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

امریکا جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرائے گا، ٹرمپ

23 July , 2026
پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

پہلا ون ڈے ،پاکستان ویمن ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی

23 July , 2026
بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

بلوچستان پاکستان کا فخر ،امن لائیں گے ، فیلڈ مارشل

23 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu