Friday , 24 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home Latest

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری

1 year ago
A A
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، الرٹ جاری
Share on FacebookWhatsApp

اسلام آباد ( پاک تر ک نیوز) خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقوں میں آج موسلادھار بارش کا امکان ہے، اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، پشاور، مردان، ہنگو، کرم، کوہاٹ، کرک، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کا امکان ہے۔چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔
پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، قصور، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، منڈی بہاءالدین، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کا امکان ہے۔
ننکانہ صاحب، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگر، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور ڈی جی خان میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم تھر پارکر، عمرکوٹ، بدین، ٹھٹھہ، مٹھی، سانگھڑ، دادو، سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور کشمور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، بولان، ژوب، زیارت، کوئٹہ، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران اور لسبیلہ میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقاما ت پر تیز اور موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی اور کہیں زیادہ بارش کا امکان ہے، لاہور میں دن کے وقت قدرے ہلکی جبکہ رات کے وقت تیز بارش کا امکان ہے۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکان ہے۔
ممکنہ بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے آپریشنل اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔ ایم ڈی واسا کے مطابق بارشی پانی کی نکاس آب کے لیے آپریشنل اسٹاف فیلڈ میں رہے گا۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں سے متعلق پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لیہ کروڑ میں سب سے زیادہ بارش 37 ملی لیٹر ریکارڈ کی گئی۔ کوٹ ادو میں 31، ڈیرہ غازی خان 29، بھکر 23، میانوالی 8، لاہور 07 اور نارووال میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ قصور میں 03، منڈی بہاءالدین میں 02 جبکہ ملتان میں 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ ہوئی۔
سیالکوٹ، منگلا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، بہاولنگر، ساہیوال، بہاولپور اور گجرانوالہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 10 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے، آنئد 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید مون سون بارشیں متوقع ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، کچے مکانات اور خستہ عمارتوں میں ہر گز رہائش نہ رکھیں۔ بارش کے دوران گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں اور مناسب فاصلے پر رہیں۔
ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Tags: #j#ptnurduمحکمہ موسمیات
ShareSend

Related Posts

روٹ اوربروک کی ریکارڈ پارٹنر شپ ، انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف جیت کے قریب
Latest

روٹ اوربروک کی ریکارڈ پارٹنر شپ ، انگلینڈ آخری ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف جیت کے قریب

4 August , 2025
آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی
The 3 most important

آج سے 7 اگست تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیش گوئی

4 August , 2025
غار ثور تک جانے کیلئے مونو ریل منصوبے پر کام جاری
Latest

غار ثور تک جانے کیلئے مونو ریل منصوبے پر کام جاری

29 July , 2025
سعودی عرب کا فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
Latest

سعودی عرب کا فلسطینی ریاست بننے تک اسرائیل کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

29 July , 2025
شاہینوں کو بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ کا خوف ستانے لگا
Latest

شاہینوں کو بنگلہ دیش کیخلاف کلین سوئپ کا خوف ستانے لگا

23 July , 2025
پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم
اہم ترین 2

پاکستان افغانستان ازبکستان ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم

18 July , 2025
Next Post
حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی: گورنر سٹیٹ بینک

حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی: گورنر سٹیٹ بینک

Read this too

The ban on Huawei could cost the European Union up to 40 billion euros.

ہواوے پر پابندی یورپی یونین کو 40 ارب یورو تک مہنگی پڑ سکتی ہے

24 July , 2026
Turkey's fifth-generation fighter jet project

ترکیہ کے پانچویں نسل کے کان لڑاکا طیارے کا منصوبہ

24 July , 2026
Petitions against Sohail Afridi scheduled for hearing in Constitutional Court

آئینی عدالت میں سہیل آفریدی کےخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

24 July , 2026
Messi's decision to retire from international football

میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

24 July , 2026
Security forces' 'Operation Al-Azm' in Balochistan 4 terrorists killed.

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن العزم،4دہشت گرد ہلاک

24 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu