استنبول(پاک ترک نیوز )ترکیہ نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدیدمذمت کر دی ۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیلی حملے شام کی خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور 1974 کے علیحدگی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
ترکیہ کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے اسرائیل کےیہ حملے شامی عوام اور ان کی املاک کے تحفظ کےخلاف اوران کی زندگیوں کومزید تکلیف دہ بنارہےہیں۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق عالمی برادری علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے والے حملوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔












