لاہور( پاک ترک نیوز) قومی کرکٹرز کے سنٹرل کنٹریکٹ کا فنانشل ماڈل 30 جون کو ختم ہو جائے گا ، سابق چئیرمین ذکاء اشرف کے دور میں 2023 میں تین برسوں کے لیے فنانشل ماڈل متعارف کرایا گیا ،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے دور میں فنانشل ماڈل کو تبدیل نہیں کیا گیا ۔ فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی کیٹگریز میں ردو بدل کیا جاتا رہا ۔
یکم جولائی سے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کی مدت شروع ہو گی ، نئے سنٹرل کنٹریکٹس کے ناموں کے حوالے سے ابتدائی بات چیت جاری ہے ، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی فنانشل ماڈل کے حوالے سے فیصلہ کریں گے ، گزشتہ برس 30 کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا گیا تھا ۔ پہلی مرتبہ اے کٹیگری میں کوئی کرکٹرز شامل نہیں تھا ۔
نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر ردو بدل ہو گا۔محمد نواز، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ، حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی شمولیت کا امکان کم ہے۔
اذان اویس اور عبداللہ فضل سمیت ڈومیسٹک پرفارمرز کی شمولیت کا امکان ہے ،سنٹرل کنٹریکٹ میں موجود کئی کرکٹرز کی کٹیگریز میں تنزلی اور ترقی کا بھی امکان ہے۔










