کولمبو(پاک ترک نیوز ) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم پاک بھارت میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے پلیئنگ الیون فائنل کر لی۔
پاکستانی ٹیم نے امریکہ کیخلاف کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور عثمان خان شامل ہیں، بابراعظم، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہیں۔
عثمان طارق، شاہین آفریدی اور ابرار احمد بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
بھارتی ٹیم میں ابھیشیک شرما کی واپسی ہوئی ہے، بھارتی ٹیم میں اشان کشن، تلک ورما، سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا شامل ہیں،بھارتی پلیئنگ الیون میں شیوم دوبے اور اکشرپٹیل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ورن چکرورتی، کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا بھی بھارتی ٹیم کا حصہ ہیں۔












