اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان میں دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا مولانا فضل الرحمان سے احترام کا رشتہ ہے ،مولانا فضل الرحمان سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
وزیراعظم نے کہا میری مولانا سے جو باتیں ہوئیں وہ قبر تک جائیں گی،وزیراعظم،قیامت تک وہ باتیں کسی سے ڈسکس نہیں کروں گا ۔۔ایسی کوئی بات نہیں کروں گا جس سے معاملہ دور تک چلا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک وفاقی وزیر نے آگ بجھانے کی بجائے اسے مزید بھڑکایا،بلاول بھٹو
مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا وزیراعظم نے جس محبت کا اظہار کیا ،اس کا خیر مقدم کرتا ہوں ، وزیراعظم نے مجھ سے تنہائی میں کوئی بات کی ہے تو اجازت دیتا ہوں ،ایوان کے سامنے بتا دیں۔












