اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) خطے میں جنگ روکنے کے لئے سفارتی کوششوں میں تیزی آ گئی۔ ایران کی نئی تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکا کو ارسال کر دی گئیں ۔
رپورٹس کے مطابق، 14نکات پر مشتمل نئی تجاویز کا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ اور اعتماد سازی کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت پاکستان کے ذریعے جاری ہے، پاکستان کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، ایران نے اپنی تجاویز پیش کردی ہیں، تہران کی توجہ جنگ کے خاتمہ پر ہے، ایران یورینیم افزودگی کے اپنے حق پر نہ تو کسی قسم کی بات چیت کرے گا اور نہ ہی کوئی سمجھوتہ، حالیہ پیش رفت کےباوجود دونوں ممالک کےدرمیان بنیادی اختلافات برقرار ہیں، تاہم رابطے کا سلسلہ منقطع نہیں ہوا۔












