اسلام آباد(پاک ترک نیوز )پیپلز پارٹی نے پارلیمان کے اندر اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی،پیپلز پارٹی پارلیمینٹ کے دونوں ایوانوں میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے لگی ،قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ اجلاس میں بھی پیپلز پارٹی ارکان کے وزراء سے سخت سوالات کیے گئے ،پیپلز کے سینیٹر شہادت اعوان نے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سوالات کے جوابات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے ،سینیٹر طلحہ محمود نے وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی عدم توجہی کی شکایت کر دی ،چیئرمین سینیٹ بھی پیپلز پارٹی ارکان کو سخت سوالات کے حوالے سے سہولتیں دیتے رہے












