تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی پارلیمان کا اجلاس کئی ماہ کے وقفے کے بعد نائب سپیکر حامد رضا حاجی بابائی کی صدارت میں ہوا جس میں ڈھائی سو سے زائد ارکان نے شرکت کی ۔
اجلاس میں ایران کے سابق رہبر علی خامنہ ای، فوجی کمانڈروں اور سیاسی شخصیات کے قاتلوں سے انتقام لینے کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کاایران پر کاری وار،آبنائے ہرمز جنگ کا نیا محاذ
قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کے مطابق آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا، بل آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کی سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے سٹریٹجک اقدام کے عنوان سے متعارف کرایا گیا۔












