Tuesday , 28 July , 2026
  • Login
پاک ترک نیوز
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا، دہشتگردی امن کیلئے خطرہ ہے: وزیر اعظم

11 months ago
A A
پاکستان پڑوسیوں سے مستحکم تعلقات چاہتا، دہشتگردی امن کیلئے خطرہ ہے: وزیر اعظم
Share on FacebookWhatsApp

بیجنگ(پاک ترک نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، پاکستان اپنے تمام پڑوسیوں سے معمول کے مستحکم تعلقات چاہتا ہے لیکن انتہا پسندی اور دہشتگردی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس سی او شاندار میزبانی اور بھرپور انتظامات پر صدر اور حکومت چین کے شکرگزار ہیں، ازبکستان اور کرغزستان کو ان کے یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) علاقائی تعاون و انضمام کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرپا عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ چین کی کامیابیاں صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ اور بصیرت افروز قیادت کا نتیجہ ہیں، چین کی عالمی قیادت ایس سی او ہی نہیں بلکہ دیگر نمایاں اقدامات میں بھی نظر آتی ہے، پاکستان ہمیشہ کثیرالجہتی، مکالمے اور سفارت کاری کی طاقت پر یقین رکھتا ہے، کسی بھی ملک کے لیے خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان ایس سی او اراکین اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور تمام بین الاقوامی و دوطرفہ معاہدوں کا پاسدار ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) دونوں ممالک کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز پر عمل پیرا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، ایران پر اسرائیل کی بلاجواز جارحیت قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے جبکہ غزہ میں جاری ظلم اور بھوک ہمارے اجتماعی ضمیر پر نہ ختم ہونے والا زخم ہے، پاکستان اقوامِ متحدہ کے منظور شدہ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، گھناؤنے جرائم کے ذمہ داروں اور ان کے سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ سلسلہ ملکی سلامتی کے لیے جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس جعفرایکسپریس پر حملے میں غیر ملکی ہاتھ ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں، پاکستان نے صرف اپنے لیے نہیں بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے قربانیاں دی ہیں، ہم نے 90 ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں، ماؤں، بچوں، انجینئرز، ڈاکٹرز، سائنسدانوں، شہریوں اور افسران نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ کچھ ممالک نے دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، دنیا اب ان کے بیانیے پر یقین نہیں کرتی، پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان مذاکرات اورسفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، پاکستان تمام عالمی اور دوطرفہ تعلقات کا احترام کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان شدید بارشوں، گلوبل وارمنگ، کلاؤڈبرسٹ اور تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سیلاب سے انفرااسٹرکچر، کھڑی فصلوں اور مویشیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، بہادر اور ثابت قدم عوام امدادی اور بحالی کے کاموں میں مصروف ہے۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عالمی برادری خصوصاً چین کی طرف سے اظہار یکجہتی اور تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ کیلئے نئی امید کا راستہ تراش رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم بار بار زور دیتے رہے کہ خطے میں روابط کو بڑھانا کتنا اہم ہے، مستحکم سپلائی چینز کیلئے قابل بھروسہ زمینی، فضائی اور ریلوے راستوں کی ضرورت ہے، شنگھائی سپرٹ کی اعلیٰ اقدار کو برقراررکھنے کے لیے اپنے عہد کو دہراتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایس سی او چارٹر کے ساتھ غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتا ہوں، میری گزارش ہے کہ آگے کا سفر طویل اور کٹھن ہو گا، کبھی تیز دھوپ، کبھی سخت سرد ہوائیں ہمارے حوصلے، صبر اور عزم کا امتحان لیں گے، ہمارا مقصد ہمیں تمام مشکلات کو برداشت کرنے کے قابل بنانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں کمی، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور سٹاک مارکیٹ میں نمایاں بہتری آئی ہے، ہم اپنی نوجوان نسل کو بااختیار بنا رہے ہیں، نوجوانوں کو بامقصد روزگار اور مثبت مواقع فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاکستان کی متاثر کن معاشی بحالی سب کے سامنے ہے، ہمارا معاشی تبدیلی کا منصوبہ تین ستونوں پر مبنی ہے، تجارت، انفرااسٹرکچر، زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل میں نئی سرمایہ کاری معاشی تبدیلی کا پہلا ستون ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ تحقیق اور جدت طرازی کی حوصلہ افزائی معاشی تبدیلی کا دوسراستون ہے، جامع ٹیکس اصلاحات کے ذریعے محصولات میں اضافہ معاشی تبدیلی کا تیسراستون ہے، 3.5ارب 0ایس سی او عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے، ہم سب مل کر اس سفر کو جاری رکھیں گے۔

Tags: beijingprimeminsterscoshahbazsharif
ShareSend

Related Posts

Rapidly growing population is the biggest challenge for the country Prime Minister.
The 3 most important

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے،وزیراعظم

23 July , 2026
Federal government decides to continue austerity measures
Latest

وفاقی حکومت کا کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ

22 July , 2026
Decision-making process accelerated alongside an automated accountability system under the PM Office system.
Latest

پی ایم آفس سسٹم کے تحت خود کار احتسابی نظام کے ساتھ فیصلہ سازی کا عمل تیز

21 July , 2026
The federal government is committed to working together with the Gilgit-Baltistan government Prime Minister.
Latest

وفاقی حکومت گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے،وزیراعظم

21 July , 2026
Government's austerity policy maintained
Latest

حکومت کی کفایت شعاری پالیسی برقرار

20 July , 2026
Meeting chaired by the Prime Minister to review progress on the Pakistan Railways Transformation Plan.
Latest

وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز ٹرانسفارمیشن پلان پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

20 July , 2026
Next Post
پٹرول کی قیمت برقرار ،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی

پٹرول کی قیمت برقرار ،ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر کمی

Read this too

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

27 July , 2026
فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا کی ملاقات

27 July , 2026
وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

27 July , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے روکنے اور سفارت کاری کو آخری موقع دینے کا اعلان

27 July , 2026
Apple's big surprise When is the iPhone 18 Pro launching

ایپل کا بڑا سرپرائز،آئی فون 18پرو کب لانچ ہو رہا ہے؟

27 July , 2026

About Us

"Pak Turk News is an unbiased Urdu news website committed to delivering timely and authentic reports, analyses, and feature articles on important news from Pakistan, Turkey, and around the world to its Urdu-speaking readers. We offer a new perspective on Pak-Turk relations, global politics, economy, culture, and social issues, enabling readers to stay informed, conscious, and influential.

  • Homepage
  • Pakistan
  • Latest
  • Turkish
  • World
  • About Us
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Declaration of non-attachment
  • Contact

Follow us on social media

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Homepage
  • Latest
  • Pakistan
  • Turkey
  • World
  • game
  • Economy
  • Columns/Blogs
  • Technology
  • Education and health

Copyright 2026 © All publishing rights reserved by Pak Turk News. Reproduction without permission is prohibited.

English
Urdu