واشنگنٹن (پاک ترک نیوز )ترکیہ کو ایف-35 طیاروں کی فروخت پر نیتن یاہو کی تنقید سے ٹرمپ شدید ناراض ہو گئے اور ملاقات سے انکار کر دیا۔
وائٹ ہاوس کے حکام کے مطابق امریکی صدر اسرائیلی وزیراعظم کے ریمارکس پر سخت غصے میں ہیں،امریکی صدر نے کہا نیتن یاہو کو امریکی دفاعی حکمت عملی میں مداخلت کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔
وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات طے ہونے کی اسرائیلی خبروں کی سختی سے تردید کر دی،امریکی اہلکار کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بغیر دعوت کے زبردستی ملاقات طے کروانے کی کوشش کر رہے تھے۔
اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے انقرہ میں ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی رپورٹ محض قیاس آرائی نکلی۔ واشنگٹن میں نیتن یاہو کی حمایت میں نمایاں کمی ہو گئی ، امریکی انتظامیہ اور کانگریس ارکان کی طرف سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے ۔
امریکی ایوان نمائندگان کے 100 سے زائد ارکان نے اسرائیل کی 3 ارب ڈالر کی فوجی امداد کاٹنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔












