لاہور( پاک ترک نیوز) کرکٹ کی دنیا کے بڑا نام اور شائقین کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہنے والا بڑا نام چل بسا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک اوور میں سب سے پہلے چھ چکے رسید کرنیوالے بلے باز ویسٹ انڈیز کے گیری سوبرز چل بسے ۔ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری آل راؤنڈر اور دنیا کے عظیم ترین کرکٹرز میں شمار کیے جانے والے سر گیری سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ی بھی پڑھیں: میسی کی گود کا ننھا بچہ، آج ورلڈ کپ فائنل میں مدِمقابل!
سر گیری سوبرز نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں 383 میچز کھیلتے ہوئے 28 ہزار سے زائد رنز بنائے اور ایک ہزار سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز لیجنڈری آل رائونڈر نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 93 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 8 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور 235 وکٹیں حاصل کیں۔
سر گیری سوبرز کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بیٹسمین تھے جنہوں نے ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔
کرکٹ حلقوں نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔












