منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

افغانستان کے حملے پر آپریشن غضب للحق،133 طالبان ہلاک، فوجی ہیڈکوارٹرز، ٹینک، چوکیاں تباہ

2 مہینے پہلے
A A
Operation Ghadb-ul-Haqq on Afghanistan attack, 133 Taliban killed, military headquarters, tanks, checkpoints destroyed
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) افغانستان کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن غضب للحق جاری ہے جس میں اب تک 133 طالبان ہلاک ہو چکے ہیں اور 200 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
پاک افواج نے افغان طالبان کی 27 پوسٹیں مکمل تباہ کر دی ہیں، 9 پر پاک فوج نے قبضہ کر لیا، مؤثرجوابی کارروائی میں پاک افواج نے 36 سے زائد ٹینک تباہ کر دیے ، افغان طالبان کی آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کردی گئیں۔
چترال سیکٹر میں افغان طالبان کی ایک چیک پوسٹ کو نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جبکہ جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان ٹھکانے بھی تباہ ہوئے اور حملہ آور پسپا ہو گئے۔
افغان فورسز کی جانب سے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی گئی جس کے جواب میں پاکستان کی فورسز نے ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر میں بھرپور ردعمل دیا۔ باجوڑ کے علاقے میں افغان جانب کی دو چوکیاں بھی تباہ کیے جانے کی اطلاع ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا فوری اور سخت جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
سرحدی علاقوں میں صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ حکام کے مطابق ملکی خودمختاری اور سرحدی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلااشتعال کارروائی کی گئی ہے جس کا سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور فوری جواب دیا ہے۔
اپنے بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے غلط اندازہ لگاتے ہوئے خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد کے متعدد مقامات پربلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فوری اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق چترال، خیبر، مہمند، کرم اورباجوڑ کے سیکٹرز میں افغان طالبان فورسز کو سخت جواب دیتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ کسی کوپاکستان کاامن چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ذمہ دارملک ہونے کی حیثیت سے اپناکردارنبھارہاہے، امن کے قیام کیلئے ریاست اپنی طاقت کااستعمال کرے گی۔
طلال چودھری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی کوشش کی، یہ کیسی ریاست ہے جو بچوں کو گوریلا دہشتگرد بنارہی ہے، پاکستان ذمہ دارملک ہونے کی حیثیت سے اپناکردار نبھارہاہے۔

موضوعات : #afhganistanborder
ShareSend

متعلقہ خبریں

The Afghan interim government's stubbornness has left all sectors, including industry and trade, in a state of turmoil.
تازہ ترین

افغان عبوری حکومت کی ہٹ دھرمی ،صنعت و تجارت سمیت تمام شعبے زبوں حالی کا شکار

30 دسمبر , 2025
پاک افغان سرحد کی بندش ،افغانستان کی معیشت گھٹنوں پر آ گئی
تازہ ترین

پاک افغان سرحد کی بندش ،افغانستان کی معیشت گھٹنوں پر آ گئی

26 نومبر , 2025
ایران کی پاک افغان دیرپا امن مذاکرات کیلئے سفارتی کوششیں ،پاکستان کا خیر مقدم
تازہ ترین

ایران کی پاک افغان دیرپا امن مذاکرات کیلئے سفارتی کوششیں ،پاکستان کا خیر مقدم

20 نومبر , 2025
پہلے سکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی
اہم ترین

پہلے سکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی

17 نومبر , 2025
پاکستان ، افغان طالبان میں مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا
تازہ ترین

پاکستان ، افغان طالبان میں مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں ہوگا

6 نومبر , 2025
طورخم سرحد غیرقانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھل گئی، دوطرفہ تجارت بدستور بند
اہم ترین

طورخم سرحد غیرقانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھل گئی، دوطرفہ تجارت بدستور بند

1 نومبر , 2025
اگلی خبر
Afghanistan has challenged integrity, fight back firmly, befitting reply will be given President and Prime Minister

افغانستان نے سالمیت کو للکارا، ڈٹ کر مقابلہ، منہ توڑ جواب دیا جائے گا: صدر و وزیراعظم

یہ بھی پڑھیں

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل،لاہورقلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیدی

21 اپریل , 2026
ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

ایران کے جواب کے منتظر ہیں،عطا تارڑ

21 اپریل , 2026
ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

ایران،امریکا کا مذاکرات کےلیے کل اسلام آباد آنے کا عندیہ

21 اپریل , 2026
جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

جنگ بندی میں توسیع نہیں ہو گی ،ایران کو سمجھوتہ کرنا ہو گا،ٹرمپ

21 اپریل , 2026
گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

گلگت بلتستان الیکشن ،ن لیگ کی رابطہ کمیٹی قائم

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔