اتوار , 27 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی آئی اے نجکاری، لکی سیمنٹ کنسورشیم بولی جمع کرانے کے لیے تیار

9 مہینے پہلے
A A
پی آئی اے نجکاری، لکی سیمنٹ کنسورشیم بولی جمع کرانے کے لیے تیار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان کے بڑے کاروباری گروپ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کی نجکاری کے جاری عمل میں کنسورشیم کے حصے کے طور پر شرکت کی منظوری دے دی ہے۔
لکی سیمنٹ کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دیئے گئے نوٹس کے مطابق کنسورشیم نے تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کا عمل اطمینان بخش طور پر مکمل کر لیا ہے، جس کے بعد بورڈ نے مالی بولی جمع کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے کنسورشیم کا حصہ ہوتے ہوئے مطلوبہ ارنسٹ منی کی ادائیگی، مالی بولی جمع کرانے اور نجکاری کمیشن کی جانب سے طے کردہ تمام شرائط اور رسمی کارروائیاں مکمل کرنے کی منظوری دی ہے، تاہم یہ فیصلہ ٹرانزیکشن دستاویزات کو حتمی شکل دیے جانے سے مشروط ہوگا۔
اس کنسورشیم میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔
پی آئی اے کی نجکاری مسابقتی بولی کے ذریعے کی جا رہی ہے، جس کے لیے مالی بولیاں 23دسمبر 2025 کو طلب کی گئی ہیں۔ قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل شفافیت اور میرٹ کے تحت ہوگا، جبکہ بولی کا عمل قومی ٹیلی وژن پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
لکی سیمنٹ کے مطابق یہ ٹرانزیکشن اس شرط سے مشروط ہے کہ کنسورشیم کامیاب بولی دہندہ قرار پائے اور تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں سے درکار منظوری حاصل کی جائے۔
گزشتہ ماہ نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے چار فریقوں کو پری کوالیفائی کیا تھا، جن میں لکی سیمنٹ کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن کنسورشیم، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ اور ایئر بلیو لمیٹڈ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر کے پروگرام کے تحت خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات اور فنڈز کے حصول کے لیے پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
حکومت گزشتہ سال پی آئی اے کی نجکاری کی پہلی کوشش میں ناکام رہی تھی، جب صرف ایک بولی موصول ہوئی تھی جو مقررہ کم از کم قیمت سے کہیں کم تھی۔ اس وقت بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے 60 فیصد حصص کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی تھی، جبکہ نجکاری کمیشن کی کم از کم توقع 85 ارب روپے سے زائد تھی۔

موضوعات : luckycementpiaprivatationtander
ShareSend

متعلقہ خبریں

PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
Saudi Arabia, PIA discuss expanding air cooperation
تازہ ترین

سعودی عرب اور پی آئی اے میں فضائی تعاون بڑھانے پر بات چیت

11 اگست , 2026
دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار
پاکستان

دبئی میں پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ، مشتعل مسافر گرفتار

1 اگست , 2026
Will the Pakistani public design a new look for PIA themselves Canva proposes a national competition.
تازہ ترین

پاکستانی عوام پی آئی اے کا نیا روپ خود ڈیزائن کریں گے؟ کینوا کی قومی مقابلے کی تجویز

22 جولائی , 2026
Amid attacks in the Strait of Hormuz, Pakistan has issued a tender for LNG procurement.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں حملے ،پاکستان نے ایل این جی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیا

9 جولائی , 2026
پی آئی اے نجی ملکیت میں منتقل
اہم ترین 2

پی آئی اے نجی ملکیت میں منتقل

29 جون , 2026
اگلی خبر
لاہورسمیت پنجاب بھر میں کل سے ہلکی بارش کا امکان

لاہورسمیت پنجاب بھر میں کل سے ہلکی بارش کا امکان

یہ بھی پڑھیں

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان: دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

26 ستمبر , 2026
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

26 ستمبر , 2026
Iran's 7-day plan presented What was demanded in exchange for the Strait of Hormuz

ایران کا 7روزہ پلان پیش آبنائے ہرمز کے بدلے کیا مانگا؟

26 ستمبر , 2026
چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

چاند پر محفوظ لینڈنگ کی تیاری، ناسا کی نئی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

26 ستمبر , 2026
امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

امریکی میرین کور کا ڈرونز کے خلاف بڑا قدم، بکتر بند جنگی گاڑیوں پر جدید نظام نصب کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔