منگل , 17 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آسمان پر دلکش نظارہ، مریخ اور مشتری آج رات ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھائی دیں گے

2 دن پہلے
A A
آسمان پر دلکش نظارہ، مریخ اور مشتری آج رات ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھائی دیں گے
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن (پاک ترک نیوز )خلائی شائقین کے لیے آج رات آسمان پر ایک دلکش فلکیاتی نظارہ دیکھنے کا موقع ہوگا، جب نظام شمسی کے دو بڑے سیارے مریخ اور مشتری ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھائی دیں گے۔

فلکیاتی ماہرین کے مطابق 15 اور 16 نومبر کی درمیانی شب مریخ اور مشتری برج اسد میں ایک دوسرے سے تقریباً ایک ڈگری کے فاصلے پر نظر آئیں گے۔ دونوں سیارے مشرقی افق سے طلوع ہوں گے جبکہ ان کے نیچے ریگولس نامی روشن ستارہ بھی دکھائی دے گا۔

ماہرین کے مطابق مریخ اور مشتری کا یہ ملاپ دراصل زمین سے دیکھنے والوں کے لیے ایک بصری منظر ہوگا، حقیقت میں دونوں سیاروں کے درمیان تقریباً 59 کروڑ 20 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ موجود ہے۔

فلکیات کی اصطلاح میں اس منظر کو اپلس کہا جاتا ہے، جب دو سیارے زمین سے دیکھنے پر ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھائی دیتے ہیں۔ ایسا نظارہ عموماً ہر دو سے ڈھائی سال بعد دیکھنے کو ملتا ہے، جبکہ مریخ اور مشتری جولائی 2029 میں دوبارہ اس قدر قریب دکھائی دیں گے۔

دوربین کے ذریعے مشتری کے گرد موجود بادلوں کی رنگین پٹیاں اور مریخ کی سرخی مائل سطح کے ساتھ اس پر موجود گہرے نشانات بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ نظارہ عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم صاف آسمان اور روشنی کی آلودگی سے دور مقام کا انتخاب مشاہدے کو مزید بہتر بنا سکتا ہے۔

یہ فلکیاتی منظر نظام شمسی کے دو اہم سیاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔

موضوعات : appearJupitersightsky
ShareSend

متعلقہ خبریں

Indonesia’s unique experiment to tackle smoke dry ice will be dropped from the sky.
تازہ ترین

انڈونیشیا کا دھوئیں سے نمٹنے کے لیے انوکھا تجربہ، آسمان سے خشک برف برسائی جائے گی

16 اکتوبر , 2026
A rare sight will grace the sky on the night of June 29!
تازہ ترین

29 جون کی رات آسمان پر سجے گا نایاب نظارہ!

25 جون , 2026
اگلی خبر
ایران جنگ کے بعد پہلی بار عالمی منڈی میں تیل کی طلب سے رسد بڑھ گئی، قیمتوں میں کمی کا امکان

ایران جنگ کے بعد پہلی بار عالمی منڈی میں تیل کی طلب سے رسد بڑھ گئی، قیمتوں میں کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیں

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

بانی پی ٹی آئی کی صحت اور علاج بنیادی حق ہے، بیرسٹر گوہر

17 نومبر , 2026
نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

نارتھروپ گرومین اور ہرمئیس کے درمیان تیز رفتار خودکار فوجی طیاروں کی تیاری کے لیے شراکت داری

17 نومبر , 2026
سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

سرد جنگ کے دور کے امریکی F-104 لڑاکا طیارے ہائپرسونک میزائل لے کر اڑیں گے

17 نومبر , 2026
The system did not collapse; it was made to collapse. The system needs a political reset — Bilawal Bhutto Zardari.

سسٹم تباہ نہیں ہوا، تباہ کروایا گیا،سسٹم کو سیاسی ری سیٹ کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو زرداری

17 نومبر , 2026
Zahran Mamdani's anti-inflation rhetoric is popular during the US midterm elections

امریکا کے وسط مدتی انتخابات  کے دوران  ظہران ممدانی کا مہنگائی کے خلاف بیانیہ مقبول

17 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔