اسلام آباد ( پاک تر ک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے انتخابات کے انعقاد کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق 21 اکتوبر کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا، جبکہ انتخابات رکوانے سے متعلق دائر درخواستیں قابلِ سماعت قرار دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا قومی مقصد ہے،فیلڈ مارشل عاصم منیر
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انتخابی شیڈول تاحکمِ ثانی معطل رہے گا۔












