جمعرات , 12 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

گرجوانوالہ کے ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ،اگلی سماعت پر فریقن طلب

52 منٹس پہلے
A A
Case of violation of code of conduct in Gurjawanwala by-election, parties summoned for next hearing
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) الیکشن کمیشن میں گوجرانوالہ کے ضمنی انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انتخابی مہم کے دوران ہیلی کاپٹر پر حلقے کا دورہ کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب بھی کیا، جو الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ اسپیشل سیکرٹری کے مطابق اس خلاف ورزی پر دو سال تک سزا ہوسکتی ہے۔اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم اور حکومت کو احکامات جاری کرسکتا ہے، حکومت الیکشن کمیشن کو ہدایات نہیں دے سکتی۔

چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سنجیدہ نظر نہیں آرہی، تاہم اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ضرور ہوں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے کیسے حکم دے دیا کہ اساتذہ کی الیکشن ڈیوٹیاں نہیں لگائی جائیں گی، الیکشن کمیشن عملہ کہاں سے لائے گا؟سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی کے اراکین کی سرزنش بھی کی گئی۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت اسما عباسی کے مسکرانے پر چیف الیکشن کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پنجاب اسمبلی کی نشست بھی جا سکتی ہے اور مسکرانے پر توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری ہوسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیر اطلاعات نے کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا تھا، جو الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے انہیں قانون پڑھ کر آنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے منشیات اسمگلنگ کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، تاجکستان میں 9 ملزمان گرفتار

چیف الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کر چکا ہے اور ڈی آر او، ڈی ایم او اور آر او کو رپورٹ پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی عدم موجودگی پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا تو ان کے وکیل سجیل سواتی نے بتایا کہ وزیر اطلاعات سرکاری غیر ملکی دورے پر ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ وزیر اطلاعات کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ کو بھی طلب کرلیا۔ کیس کی مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

موضوعات : elecationcommssionislamabadvote
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations for major reshuffle in federal cabinet, possibility of resignation of some ministers
تازہ ترین

وفاقی کابینہ میں بڑے ردوبدل کی تیاری، بعض وزراء کی چھٹی کا امکان

12 نومبر , 2026
Preparations for the SCO Summit Decision taken to upgrade Islamabad’s hotels to international standards.
تازہ ترین

ایس ای او سمٹ کی تیاریاں، اسلام آباد کے ہوٹلوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کا فیصلہ

10 نومبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will depart for a visit to Türkiye today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج سے ترکیہ کے دورے پر روانہ ہوں گے

10 نومبر , 2026
Islamabad Local Government Elections 5-Day Extension Granted for Submission of Nomination Papers
پاکستان

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں5 روز کی توسیع

6 نومبر , 2026
Deprivation of government job despite acquittal declared illegal
تازہ ترین

بریت کے باوجود سرکاری ملازمت سے محرومی غیر قانونی قرار

4 نومبر , 2026
Asian Team Squash Championship begins in Islamabad today
تازہ ترین

ایشین ٹیم اسکوائش چیمپئن شپ آج سے اسلام آباد میں شروع

3 نومبر , 2026
اگلی خبر
Climate change a major challenge for Sindh; Murad Ali Shah orders acceleration of measures.

موسمیاتی تبدیلی سندھ کے لیے بڑا چیلنج، مراد علی شاہ کا اقدامات تیز کرنے کا حکم

یہ بھی پڑھیں

SpaceX has secured a major project to integrate military and commercial satellite networks.

اسپیس ایکس کو فوجی اور تجارتی سیٹلائٹ نیٹ ورکس ملانے کا اہم منصوبہ مل گیا

12 نومبر , 2026
Anchor Rabia Murder Case Initial Analysis of Accused's Mobile Completed

اینکر ربیعہ قتل کیس: ملزم کے موبائل کا ابتدائی تجزیہ مکمل

12 نومبر , 2026
Questions on Asad Mahmood's financial statements, alleged discrepancies in assets and income

اسعد محمود کے مالیاتی گوشواروں پر سوالات، اثاثوں اور آمدن میں مبینہ تضادات

12 نومبر , 2026
19-year-old youth killed in a lioness attack in Lahore; farm owner and TikToker arrested.

لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم مالک اور ٹک ٹاکر گرفتار

12 نومبر , 2026
Under-19 Asia Cup Bangladesh sets Pakistan a target of 139 runs

انڈر 19 ایشیا کپ: بنگلہ دیش نےپاکستان کو 139 رنز کا ہدف دے دیا

12 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔