واشنگٹن(پاک ترک نیوز)ایران جنگ پر مواخذے کی کارروائی سے بچنے والے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو ایک اور ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، آرلنگٹن کے قومی قبرستان میں محافظ اہلکار نے انہیں قبرستان کے آداب یاد دلا دیے۔
پیٹ ہیگسیتھ یومِ سابق فوجیوں کی تقریب میں شرکت کے لیے آرلنگٹن قبرستان پہنچے تھے، جہاں وہ نامعلوم سپاہی کی قبر کے سامنے سیڑھیوں پر اپنی اہلیہ اور عملے کے ہمراہ تصاویر بنوا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے فضائی حملے میں غزہ کا فٹبالر شہید
تصاویر بنوانے کے بعد وہاں موجود افراد کے قہقہے بلند ہوئے تو محافظ اہلکار نے بلند آواز میں ہدایت کی کہ قبرستان آنے والے تمام افراد خاموشی اختیار کریں اور اس مقدس مقام کا احترام برقرار رکھیں۔
واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکی وزیر دفاع کے قبرستان میں طرزِ عمل پر بحث شروع ہوگئی۔






