ریاض (پاک ترک نیوز )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا گیا، تاہم کچھ ہی دیر بعد سعودی شہری دفاع نے ایک اور اطلاع جاری کرتے ہوئے خطرہ ٹلنے کا اعلان کر دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شہری دفاع کی جانب سے پہلے ممکنہ خطرے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا، جس کے بعد تازہ اطلاع میں شہریوں کو بتایا گیا کہ خطرہ ختم ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی اتحادی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے، جبکہ ریاض اور جنوبی علاقوں کی طرف آنے والے دو کروز میزائل بھی روک لیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری کا علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر خراجِ عقیدت، افکار کو قومی زندگی کا حصہ بنانے پر زور
میزائلوں کے ٹکڑے گرنے سے ریاض کے مالیاتی مرکز میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ایک عمارت کو معمولی نقصان پہنچا تھا، تاہم حکام کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔






