سیالکوٹ ( پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں معرکہ حق میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی بار بار بھارت کی شکست کا ذکر کر چکے ہیں۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی جنگیں ہوئیں، مگر کچھ ابہام باقی رہ جاتا تھا۔ پاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں کامیابی کا سفر جاری ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پڑھے لکھے اور ہنرمند نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ تعلیمی شعبے میں ارتقا ہوا ہے، سیاست کا آغاز کیا تو سیالکوٹ نے انہیں بہت عزت دی، سیاسی شخصیت ہونے کے باوجود درس گاہوں میں کبھی سیاسی گفتگو نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
وزیر دفاع نے کہا کہ سیاسی دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، 2020 میں بغیر کسی چارج کے نیب کی قید کاٹی، انہیں قید کرنے والے یہ ثابت نہ کر سکے کہ ان کے خلاف کیس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ تھک گیا ہوں، تاہم پرسوں اسمبلی میں مولانا سے ملاقات ہوئی تو محسوس ہوا کہ ابھی تھوڑا دم خم باقی ہے۔












