ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں تہران میں ایرانی حکام اور مکہ معاہدے میں شامل ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت کا جائزہ لیا گیا۔سعودی کابینہ نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن اور امیر قطر کی ملاقات، مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے خاتمے پر زور
اجلاس میں حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے حرمین شریفین، شہریوں اور ملک کے تحفظ کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔












