ہنگو(پاک ترک نیوز ) ہنگو میں دھماکے کے نتیجے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی پی او خانزیب مہمند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غلمینا میں پولیس چیک پوسٹ کے قریب نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب کمرہ تباہ ہو گیا، چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے بارودی مواد نصب کیا تھا۔
ایس پی آپریشن کی گاڑی کے قریب دوسرا دھماکا بھی ہوا جس سے ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔






