راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سہ ملکی سیریزکے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج راولپنڈی میں مدمقابل ہیں ۔ انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، جس کے خلاف میچ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانورونالڈو پر تربیتی کیمپ چھوڑنے پر 30 روزہ پابندی
سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ آج کے میچ میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان، صائم ایوب ، بابراعظم ،سعد بیگ ، سلمان علی آغا، حسن نواز، عرفات منہاس ،فہیم اشرف ،نسیم شاہ اور حارث رئوف شامل ہیں۔
انگلینڈ ٹیم کی قیادت ہیری بروک کر رہے ہیں ۔ دیگر کھلاڑیوں میں بینڈکٹ ، ٹام بینٹن ، سیم کرن ،جوئے روٹ ، ول جیکس، کرسٹن ، عادل رشید ،سونی باکر ، جورڈن ، میتھیو کاکس پر مشتمل ہے ۔












