راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) سہ ملکی ون ڈے سیریز میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج راولپنڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلے گی۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میکلم کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، جس کے خلاف میچ میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں دنیا کے نقشے کی تبدیلی کی قرارداد منظور
سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ آج کے میچ میں قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔












