اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کے ذخائر اور قیمتوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں بنیادی اشیائے خورونوش کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم کو ملک میں اشیائے ضروریہ کے وافر ذخائر کی دستیابی اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے نظام اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے
نائب وزیراعظم نے ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت پیدا کرنے اور گرانفروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں قومی غذائی تحفظ اور ماحولیاتی تبدیلی کے وفاقی وزرا، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری تجارت اور وفاقی و صوبائی متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔












