جمعہ , 16 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر حوثی حملوں میں 17 افراد جاں بحق، 333 زخمی ہوئے ،سعودی اتحادی فوج

2 گھنٹے پہلے
A A
17 people killed and 333 injured in Houthi attacks on Saudi Arabian airports, says Saudi-led coalition forces.
Share on Facebookwhatsapp

ریاض(پاک ترک نیوز)سعودی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ یکم سے 11 اکتوبر تک ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حوثی ملیشیا کے 20 حملے ناکام بنائے گئے، تاہم ان حملوں میں مجموعی طور پر 17 افراد جاں بحق اور 333 زخمی ہوئے۔

ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے 10 اکتوبر کو شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہونے والے حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا زائرین اور مسافروں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کے مطابق، 7 اکتوبر کو شاہ خالد ہوائی اڈے پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوئے، جبکہ 8 اکتوبر کو تین افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ ان کے بقول، 10 اکتوبر کے حملے میں 12 افراد جاں بحق اور 309 زخمی ہوئے، جبکہ 11 اکتوبر کو ٹرمینل تین پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

میجر جنرل ترکی المالکی نے مزید بتایا کہ 7 اکتوبر کو ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھنے والی دو خواتین جاں بحق اور 28 افراد زخمی ہوئے۔ ان کے مطابق، جازان کے شاہ عبداللہ بین الاقوامی ہوائی اڈے، ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے اور شاہ فہد ہوائی اڈے کو بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پرھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

ترجمان سعودی اتحادی افواج نے دعویٰ کیا کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء، صعدہ اور عمران کے پہاڑی علاقوں میں اسلحے اور دیگر سامان کی ذخیرہ گاہیں قائم کر رکھی تھیں، جن میں سے اتحادی افواج نے 127 ذخیرہ گاہیں تباہ کیں۔

موضوعات : 17 people killedHouthi attacksSaudi Arabia
ShareSend

متعلقہ خبریں

OIC strongly condemns Houthi attacks on Saudi Arabia.
تازہ ترین

او آئی سی کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

13 اکتوبر , 2026
سعودی عرب کے ریاض ایئر پورٹ پر حملہ ،12افراد جاں بحق،309 زخمی
اہم ترین 2

سعودی عرب کے ریاض ایئر پورٹ پر حملہ ،12افراد جاں بحق،309 زخمی

11 اکتوبر , 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

9 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستے کئی دہائیوں سے موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اہم ترین 2

سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستے کئی دہائیوں سے موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

8 اکتوبر , 2026
سعودی عرب کے2ہوائی اڈوں پر حملے، 3 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی
اہم ترین

سعودی عرب کے2ہوائی اڈوں پر حملے، 3 افراد ہلاک، 30 سے زائد زخمی

8 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر
تازہ ترین

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
World Food Day Maryam Nawaz pays tribute to farmers; announces the establishment of ten more 'Agri Malls' in Punjab.

عالمی یوم خوراک، مریم نواز کا کسانوں کو خراج تحسین، پنجاب میں مزید دس ایگری مال قائم کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

India will overtake Japan to become the world's fourth-largest economy by 2027, the International Monetary Fund predicts.

بھارت 2027 میں جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کی پیش گوئی

16 اکتوبر , 2026
The Supreme Court rejected the bail plea of ​​an accused in a child abuse case.

سپریم کورٹ نے بچے سے زیادتی کے ملزم کی درخواست  ضمانت مسترد کر دی

16 اکتوبر , 2026
Ishaq Dar orders strict action against hoarders and price gougers

اسحاق ڈار کا ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

16 اکتوبر , 2026
FIFA considers proposal for new funds for football development

فیفا کا فٹبال کی ترقی کے لیے نئے فنڈز کی تجویز پر غور

16 اکتوبر , 2026
Local government elections in Gilgit-Baltistan will be held on December 5.

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات 5 دسمبر کو ہوں گے

16 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔