بدھ , 7 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

مکہ دفاعی اتحاد کا ہنگامی اجلاس، پاکستان اور ترکیہ کا سعودی عرب میں مشترکہ افواج فوری تعینات کرنے کا فیصلہ

1 دن پہلے
A A
Emergency meeting of the Makkah defense alliance; Pakistan and Turkey decide to immediately deploy joint forces to Saudi Arabia.
Share on Facebookwhatsapp

ریاض ( پاک ترک نیوز) ریاض: سعودی عرب کو درپیش سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت قائم تزویراتی، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ریاض میں ہوا، جس میں سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کی مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے نامزدگی کی بھی توثیق کی گئی۔

اجلاس کے دوران مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کوششوں اور سعودی عرب کے خلاف جاری حملوں کی شدید مذمت کی گئی۔تینوں ممالک کے نمائندوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ہنگامی اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اجتماعی دفاع سے متعلق وعدوں پر فوری طور پر عملی اقدامات شروع کیے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق مشترکہ عسکری افواج اور مطلوبہ دفاعی صلاحیتیں فراہم کرکے انہیں سعودی عرب میں تیزی سے تعینات کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے اتحاد اور مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس سے قبل سیاسی اور عسکری سطح پر ہونے والی مشاورت کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور پیش کردہ سفارشات کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کا ریاض کے ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع اور مشترکہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے پختہ عزم کی علامت ہے، جبکہ مشترکہ دفاعی اقدامات منظور شدہ طریقہ کار اور تینوں ممالک کے قومی قوانین کے مطابق کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق ان اقدامات سے تینوں ممالک کے درمیان عسکری تیاری، دفاعی انضمام اور خطرات کا مقابلہ کرنے کی اجتماعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت ہر فریق کی سلامتی تینوں ممالک کی اجتماعی سلامتی کا اٹوٹ حصہ ہے، جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں ڈھالنا اجتماعی دفاع کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔

موضوعات : agreementmakkahdefnceriyadh
ShareSend

متعلقہ خبریں

Houthi missile attacks on Riyadh and Khamis Mushait fail, ballistic missile destroyed in air
تازہ ترین

ریاض اور خمیس مشیط پر حوثیوں کے میزائل حملے ناکام، بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

7 اکتوبر , 2026
The Makkah Defense Pact is among the world's major defense agreements.
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدہ ،دنیا کے بڑے دفاعی معاہدوں میں شامل

6 اکتوبر , 2026
Houthis claim to have targeted Riyadh airport and Aramco refinery.
اہم ترین

حوثیوں کا ریاض کے ایئرپورٹ اور آرامکو ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 اکتوبر , 2026
A meeting of the Makkah Defense Agreement committee will be held in Riyadh today.
تازہ ترین

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا اجلاس آج ریاض میں ہو گا

5 اکتوبر , 2026
Field Marshal Syed Asim Munir meets Saudi Defense Minister; joint resolve expressed against attacks on Makkah Al-Mukarramah.
تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مکہ مکرمہ پر حملوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار

26 ستمبر , 2026
Saudi Arabia recorded a trade surplus of $3.83 billion in July.
تازہ ترین

سعودی عرب کو جولائی میں 3 ارب 83 کروڑ ڈالر کا تجارتی سرپلس حاصل

26 ستمبر , 2026
اگلی خبر
UN Secretary-General António Guterres has arrived in Pakistan.

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پاکستان پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026
پیراماؤنٹ نے 110 ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکوری کا کنٹرول سنبھال لیا

پیراماؤنٹ نے 110 ارب ڈالر میں وارنر برادرز ڈسکوری کا کنٹرول سنبھال لیا

7 اکتوبر , 2026
ناسا کا چاند پر مستقل انسانی اڈے کے لیے راکٹوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ

ناسا کا چاند پر مستقل انسانی اڈے کے لیے راکٹوں کی بڑی خریداری کا منصوبہ

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔