ٹوکیو ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے ایشین گیمز کرکٹ کے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔بارش کے باعث سیمی فائنل کو تیرہ اوورز تک محدود کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں ایک سو گیارہ رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے تین جبکہ عرفان منہاس نے دو بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا ایک سو بارہ رنز کا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا فیصلہ صدر اور وزیراعظم کریں گے، اعظم نذیر تارڑ
عبدالصمد تیس اور حسن نواز ستائیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔












