دبئی ( پاک ترک نیوز) آئی سی سی کی نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کردی گئی، بیٹنگ میں بھارت کے شبمن گل نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ ویرات کوہلی ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم کی چھٹی پوزیشن برقرار ہے، جبکہ سری لنکا کے کوشال مینڈس تین درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے سلمان علی آغا نے بھی دو درجے بہتری حاصل کی اور بارہویں پوزیشن پر آگئے۔ جنوبی افریقا کے میتھیو بریٹزکی نے 19 درجے بہتری کے بعد 21ویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ ٹیمبا باووما دس درجے بہتری کے بعد 32ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
گیند بازوں کی درجہ بندی میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی اور پاکستان کے ابرار احمد کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج تین درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے، جبکہ بھارت کے کلدیپ یادیو چار درجے بہتری کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ نے پانچ درجے بہتری کے بعد دسویں پوزیشن حاصل کرلی، جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز چار درجے بہتری کے بعد 22ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سلمان علی آغا کو ٹی 20ٹیم سے نکالنے کی تیاریاں ،نئے کپتان کیلئے شاداب ،فرحان میں مقابلہ
آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔












