ابوظہبی ( پاک ترک نیوز) اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا استقبال کیا ہے۔
نیتن یاہو نے اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی طیارہ بردار جنگی بیڑہ تھیوڈور روز ویلٹ ایرانی ناکہ بندی کیلئے مشرقِ وسطیٰ روانہ
متحدہ عرب امارات کی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے اور آگے بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔












