جمعرات , 24 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

2 گھنٹے پہلے
A A
پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید
Share on Facebookwhatsapp

پشاور(پاک ترک نیوز ) پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ورسک روڈ کے علاقے گڑھی شیرداد میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا۔

حکام کے مطابق پشاور میں تین خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملی تھی، جو ایک حساس تنصیب کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہے تھے۔ اطلاع پر سی ٹی ڈی، ضلعی پولیس اور متعلقہ ادارے کی ٹیم نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن شروع کیا۔

کارروائی کے دوران علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کی گئی جبکہ ڈرون کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔ اسی دوران ایک دہشت گرد چھت پر پہنچا اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کانسٹیبل محمد افاق شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کرنے والا دہشت گرد مارا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد سے تین مذہبی کلمات درج ہیڈ بینڈز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران باقی دو دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اور کلیئرنس کارروائی جاری ہے، جبکہ علاقے میں اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور ممکنہ خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن مزید وسیع کردیا گیا ہے۔

آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل آئی جی کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے خود کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے آپریشن میں حصہ لینے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے عزائم ہر صورت ناکام بنائے جائیں گے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

موضوعات : peshawarattackterrorist killed
ShareSend

متعلقہ خبریں

کوئی مواد دستیاب نہیں
اگلی خبر
لانگ مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات، حکمت عملی بدلنے اور مارچ ملتوی کرنے پر غور

لانگ مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات، حکمت عملی بدلنے اور مارچ ملتوی کرنے پر غور

یہ بھی پڑھیں

لانگ مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات، حکمت عملی بدلنے اور مارچ ملتوی کرنے پر غور

لانگ مارچ پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات، حکمت عملی بدلنے اور مارچ ملتوی کرنے پر غور

24 ستمبر , 2026
پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

24 ستمبر , 2026
ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے حوالے سے وعدوں پر عمل کریں ،فلسطینی صدر

ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کے حوالے سے وعدوں پر عمل کریں ،فلسطینی صدر

24 ستمبر , 2026
وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

وزیراعظم کی نیویارک میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات

24 ستمبر , 2026
اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر

اداروں یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کرینگے،پرامن رہیں گے ،بیرسٹر گوہر

24 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In