جمعرات , 15 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کے نئے فضائی ٹینکر کی حیران کن صلاحیت ، YY-20A اب جنگی طیاروں کو ایندھن دینے کے ساتھ کمانڈ بھی کرے گا

2 مہینے پہلے
A A
China's new aerial tanker boasts astonishing capabilities; the YY-20A will now command combat aircraft in addition to refueling them.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ ( پاک ترک نیوز) چین کے فضائی ٹینکر طیارے YY-20A کی ایک نئی اور اہم صلاحیت سامنے آگئی ہے۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق YY-20A نے مصر میں ہونے والی ایگلز آف سِولائزیشن 2026 مشق کے دوران فضائی ایندھن فراہم کرنے کے ساتھ فضائی کمانڈ سینٹر کا کردار بھی ادا کیا۔

چینی فضائیہ کے J-16 جنگی طیاروں نے مصر پہنچنے کے لیے 6 ہزار کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا، اس دوران YY-20A ٹینکرز نے دورانِ پرواز جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کیا، جس سے انہیں متعدد درمیانی اسٹاپس کے بغیر طویل فاصلے تک پرواز کرنے میں مدد ملی۔چینی سرکاری ٹی وی کے مطابق YY-20A نے صرف فضائی ری فیولنگ ہی نہیں کی بلکہ فضائی کمانڈ اور رابطہ کاری کے مرکز کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

یہ انکشاف اس لیے اہم ہے کہ فضائی کمانڈ اور کنٹرول عموماً خصوصی طیاروں کا کام ہوتا ہے، جیسے چین کا KJ-500، جو فضائی نگرانی، جنگی انتظام اور کمانڈ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔تاہم چینی ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا کہ YY-20A میں کمانڈ کردار کے لیے اضافی کمیونیکیشن سسٹمز، خصوصی ڈیٹا لنکس یا اضافی آپریٹرز نصب کیے گئے ہیں یا نہیں۔ماہرین کے مطابق YY-20A کی یہ صلاحیت KJ-500 جیسے خصوصی طیاروں کا متبادل نہیں بلکہ ان کے لیے اضافی معاون صلاحیت ہوسکتی ہے۔

چین پہلے ہی Y-20 طیارے کے مختلف ورژنز کو مزید متعدد عسکری کرداروں کے لیے استعمال کرنے پر کام کررہا ہے، جبکہ اسی پلیٹ فارم پر مبنی KJ-3000 فضائی نگرانی اور کمانڈ طیارہ بھی جدید پروازوں کے تجربات کے مرحلے میں ہے۔یوں چین کا YY-20A اب صرف آسمان میں جنگی طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والا ٹینکر نہیں رہا، بلکہ طویل فاصلے کی فضائی کارروائیوں میں کمانڈ اور رابطہ کاری کے لیے بھی اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت دکھا رہا ہے۔

موضوعات : #chinafightgerjetjetyy-20a
ShareSend

متعلقہ خبریں

China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
China has rejected the new US economic sanctions imposed on Iran.
تازہ ترین

چین نے ایران پر عائد نئی امریکی اقتصادی پابندیاں مسترد کر دیں

25 اگست , 2026
اگلی خبر
Who holds the largest share of U.S. debt

امریکا کا سب سے زیادہ قرض کس کے پاس؟

یہ بھی پڑھیں

پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

پشاور ،اسکول بلڈنگ سانحہ ،مالک نے بارشوں کو عمارت گرنے کی وجہ قرار دیدیا

15 اکتوبر , 2026
اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

اسرائیلی کے فلسطینیوں پر حملے ،مزید 4فلسطینی شہید ،9زخمی

15 اکتوبر , 2026
Cold drinks, energy drinks, vapes and cigarettes banned in educational institutions in Punjab

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ ڈرنکس، انرجی ڈرنکس، گولا گنڈا اور ویپ پر پابندی

15 اکتوبر , 2026
Prime Minister meets Mahmood Achakzai in the National Assembly; renews invitation for talks.

وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں محمود اچکزئی سے ملاقات، مذاکرات کی دوبارہ دعوت

15 اکتوبر , 2026
32 children and a female teacher die in school roof collapse in Peshawar, owner arrested, committee formed to investigate

پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے 32 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق، مالک گرفتار، تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

15 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔