بدھ , 26 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پمز میں 14نومولود شعلوں کی نذر ،ذمہ دار کون؟

2 گھنٹے پہلے
A A
14 newborns perish in fire at PIMS—who is responsible
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں دل دہلا دینے والا سانحہ۔۔۔پمز اسپتال کی نرسری میں لگنے والی آگ نے 14 خاندانوں کی دنیا اجاڑ دی۔۔۔نومولود بچے۔۔۔ جو زندگی کی پہلی سانسیں لے رہے تھے۔۔۔ آگ کے شعلوں کی نذر ہوگئے۔۔۔ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا، آگ پر قابو پالیا گیا۔۔۔ مگر کئی سوالات ایسے ہیں جن کے جواب ابھی باقی ہیں۔۔۔آخر یہ سانحہ ہوا کیسے؟

کیا بروقت اقدامات سے ننھی جانیں بچائی جاسکتی تھیں؟اور کیا اسپتال میں آگ سے بچاؤ کے مناسب انتظامات موجود تھے؟ان سوالوں کا جواب اب تحقیقات میں تلاش کیا جائے گا۔۔۔صبح پونے سات بجے سے پہلے۔۔۔پمز اسپتال کی تیسری منزل پر واقع نرسری۔۔۔جہاں نومولود بچے زندگی کی پہلی منزل طے کر رہے تھے۔۔۔ اچانک قیامت بن گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایئرکنڈیشن کے کمپریسر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑکی۔۔۔دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں اور دھویں نے نرسری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔14 ننھی جانیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔۔۔ایک لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بچانے میں کامیاب ہوسکی۔۔۔ریسکیو ٹیموں نے آپریشن مکمل کرکے آگ پر قابو پالیا۔۔۔پمز اسپتال سے 19 افراد کو بحفاظت نکالا گیا۔۔۔ریسکیو کیے گئے افراد میں 10 خواتین، 7 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔آتشزدگی کے بعد پمز کی نرسری کو سیل کردیا گیا ہے۔

ادھر اسپتال کے باہر۔۔۔جاں بحق بچوں کے والدین غم سے نڈھال ہیں۔۔۔کسی کی گود اجڑ گئی۔۔۔ کسی کے خواب بکھر گئے۔۔۔نو بچوں کی لاشیں لواحقین کے سپرد کردی گئی ہیں۔۔۔عینی شاہد خواتین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد اسپتال میں بھگدڑ مچ گئی۔۔۔دھویں کے باعث کچھ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔۔۔والدین اپنے بچوں کو لے کر نرسری سے باہر بھاگے۔۔۔کسی نے جان بچائی۔۔۔ تو کسی کا سب کچھ وہیں رہ گیا۔۔۔ فائر بریگیڈ کا عملہ ڈیڑھ سے دو گھنٹے تاخیر سے پہنچا۔۔۔آگ لگنے کے بعد ہر طرف دھواں اور بھگدڑ تھی۔۔۔ہم اپنے بچوں کو لے کر بھاگے، سامان وہیں رہ گیا۔۔۔دھویں کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔۔۔لیکن۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: پمز آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، فائر سیفٹی انتظامات ناکافی قرار

اب اصل سوال یہ ہے۔۔۔آخر پمز کی نرسری میں آگ بجھانے کے انتظامات کتنے مؤثر تھے؟الزام ہے کہ ملک کے بڑے سرکاری اسپتال کی نرسری میں مناسب فائر فائٹنگ سامان موجود نہیں تھا۔۔۔ریسکیو اہلکار سیڑھیاں لگا کر تیسری منزل تک پہنچتے رہے۔۔۔والدین کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ حادثے کے وقت اسٹاف کی موجودگی بھی ایک سوال ہے۔۔۔مگر۔۔۔کیا واقعی غفلت ہوئی؟کیا فائر سیفٹی نظام ناکافی تھا؟ریسکیو ٹیم کتنی دیر بعد پہنچی؟اور کیا بروقت کارروائی سے ان 14 ننھی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا؟ان سوالات کا جواب اب تحقیقات دیں گی۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال میں آتشزدگی کا نوٹس لے لیا۔۔۔فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔۔۔وزیراعظم نے اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، جس میں وفاقی وزیر صحت اور دیگر متعلقہ وزراء شرکت کریں گے۔اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیے جانے کا بھی امکان ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس اندوہناک واقعے پر دل رنجیدہ ہے۔۔۔بچوں کے ساتھ ایسی صورتحال ناقابلِ تلافی ہے۔۔۔آتشزدگی کے محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔۔۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کمیٹی کے سربراہ ہیں۔۔۔ریسکیو، پولیس، سی ڈی اے، آئیسکو اور پمز حکام بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔کمیٹی یہ جانچ کرے گی کہ۔۔۔آگ لگی کیوں؟ریسکیو ٹیم کتنی دیر میں پہنچی؟نرسری میں حفاظتی انتظامات کیا تھے؟اور لواحقین کی جانب سے سامنے آنے والے دعوؤں میں کتنی صداقت ہے؟تحقیقاتی کمیٹی کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔ 14 خاندانوں کا دکھ۔۔۔ صرف 24 گھنٹے کی تحقیقات کا منتظر نہیں۔۔۔وہ جواب چاہتے ہیں۔۔۔وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اگر ذمہ داری تھی۔۔۔ تو نبھائی کیوں نہیں گئی؟14 ننھی جانیں واپس نہیں آسکتیں۔۔۔لیکن اگر تحقیقات نے حقیقت سامنے لادی۔۔۔اگر غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کو سزا ملی۔۔۔اور اگر حفاظتی نظام بہتر بنا دیا گیا۔۔۔تو شاید کسی اور اسپتال کی نرسری میں۔۔۔کسی اور ننھی زندگی کو بچایا جاسکے۔یہ صرف ایک حادثہ نہیں۔۔۔یہ ایک سوال ہے۔۔۔اور اس سوال کا جواب۔۔۔ اب دینا ہوگا۔

موضوعات : #pimsbabynewbory
ShareSend

متعلقہ خبریں

Serious fire safety lapses exposed in Rawalpindi's government hospitals following the PIMS tragedy.
تازہ ترین

پمز سانحے کے بعد راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی کی سنگین خامیاں بے نقاب

26 اگست , 2026
Who will take responsibility for the deaths of 27 mothers and 675 newborns every day
تازہ ترین

27مائیں ،675 نومولود روزانہ موت کے منہ میں کون لے گا ذمہ داری

9 اپریل , 2026
اگلی خبر
Serious fire safety lapses exposed in Rawalpindi's government hospitals following the PIMS tragedy.

پمز سانحے کے بعد راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی کی سنگین خامیاں بے نقاب

یہ بھی پڑھیں

A Solution to Pakistan-Afghanistan Tensions

پاک افغان تناؤ کا حل

26 اگست , 2026
Nawaz Sharif telephones Shahbaz Sharif; directs for a comprehensive investigation into the PIMS incident and the identification of those responsible.

نواز شریف کا شہباز شریف کو ٹیلیفون، پمز سانحے کی جامع تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کی ہدایت

26 اگست , 2026
Serious fire safety lapses exposed in Rawalpindi's government hospitals following the PIMS tragedy.

پمز سانحے کے بعد راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں بھی فائر سیفٹی کی سنگین خامیاں بے نقاب

26 اگست , 2026
14 newborns perish in fire at PIMS—who is responsible

پمز میں 14نومولود شعلوں کی نذر ،ذمہ دار کون؟

26 اگست , 2026
The first image of Earth from the Moon—a historic masterpiece even after 60 years.

چاند سے زمین کی پہلی تصویر، 60 سال بعد بھی تاریخ کا شاہکار

26 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔