بدھ , 26 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاک ایران گیس پائپ لائن پر ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

2 گھنٹے پہلے
A A
High-level committee formed to end deadlock on Pak-Iran gas pipeline
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے پر طویل عرصے سے جاری تعطل ختم کرنے کے لیے حکومت نے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سینیٹ کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی قائم کی ہے جو منصوبے کے قانونی، مالی اور توانائی سے متعلق پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور ملکی مفاد میں آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کرے گی۔

سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو دہائیوں سے تاخیر کا شکار ہے، جبکہ ایران اپنی حدود میں پائپ لائن کا بڑا حصہ مکمل کرکے پاکستانی سرحد تک گیس پہنچا چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ہونے والے گیس سیلز پرچیز معاہدے کے تحت پاکستان کو اپنی حدود میں 781 کلومیٹر پائپ لائن دسمبر 2014 تک مکمل کرنا تھی، تاہم امریکی پابندیوں اور مالی وسائل کی کمی کے باعث پاکستان اپنے حصے پر کام شروع نہ کرسکا۔

وزیر پٹرولیم کے مطابق منصوبے سے متعلق تنازع پیرس میں بین الاقوامی ثالثی ٹریبونل کے سامنے زیرِ سماعت ہے۔ ایران کی جانب سے 2023 میں پائپ لائن منصوبے میں تاخیر پر ہرجانے کا باضابطہ نوٹس بھی دیا گیا تھا۔علی پرویز ملک نے کہا کہ کمیٹی پاکستان کو درپیش ممکنہ مالی ذمہ داری، قانونی کارروائی کے اثرات اور مستقبل میں ملک کی توانائی کی ضروریات کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران میں نئی جنگ بندی پر اتفاق ،روسی میڈیا کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ حکومت مزید قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے قابلِ قبول حل تلاش کرنا چاہتی ہے۔وزیر پٹرولیم نے ایران کو برادر ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت باہمی رضامندی سے دوستانہ تصفیے کے لیے رابطے میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران نے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ سے پاکستانی سرحد کے قریب ایک بڑے شہر تک گیس پہنچانے کے لیے اپنی جانب نمایاں کام مکمل کرلیا ہے۔

موضوعات : #pakistangasiranpipeline
ShareSend

متعلقہ خبریں

US and Iran agree on new ceasefire, Russian media claims.
تازہ ترین

امریکا اور ایران میں نئی جنگ بندی پر اتفاق ،روسی میڈیا کا دعویٰ

26 اگست , 2026
ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا
اہم ترین

ایران نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ انتہائی مثبت قرار دے دیا

25 اگست , 2026
China has rejected the new US economic sanctions imposed on Iran.
تازہ ترین

چین نے ایران پر عائد نئی امریکی اقتصادی پابندیاں مسترد کر دیں

25 اگست , 2026
Masoud Pezeshkian speaks to the Field Marshal The US should change its tone and policy regarding Iran.
تازہ ترین

امریکا ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور پالیسی بدلے ،مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل سے گفتگو

25 اگست , 2026
Pakistan as a proponent of peace Field Marshal Syed Asim Munir visits Iran; key meetings held to defuse Iran-US tensions.
تازہ ترین

پاکستان امن کا داعی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران، ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم ملاقاتیں

25 اگست , 2026
موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی
اہم ترین 3

موڈیز نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کر دی

24 اگست , 2026
اگلی خبر
Restructuring plan for FESCO, GEPCO, and IESCO approved.

فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کا پلان منظور

یہ بھی پڑھیں

The first image of Earth from the Moon—a historic masterpiece even after 60 years.

چاند سے زمین کی پہلی تصویر، 60 سال بعد بھی تاریخ کا شاہکار

26 اگست , 2026
Russia has developed 15 small nuclear reactors for icebreakers.

روس نے آئس بریکرز کیلئے 15 چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹر تیار کرلیے

26 اگست , 2026
Chinese company presents Keti Bandar Port master plan; initial cost exceeds $520 million.

چینی کمپنی نے کیٹی بندر پورٹ کا ماسٹر پلان پیش کردیا، ابتدائی لاگت 52 کروڑ ڈالر سے زائد

26 اگست , 2026
Restructuring plan for FESCO, GEPCO, and IESCO approved.

فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیم نو کا پلان منظور

26 اگست , 2026
High-level committee formed to end deadlock on Pak-Iran gas pipeline

پاک ایران گیس پائپ لائن پر ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

26 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔