منگل , 13 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکا ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور پالیسی بدلے ،مسعود پزشکیان کی فیلڈ مارشل سے گفتگو

2 مہینے پہلے
A A
Masoud Pezeshkian speaks to the Field Marshal The US should change its tone and policy regarding Iran.
Share on Facebookwhatsapp

تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے امریکا ایران کے حوالے سے اپنا لہجہ اور پالیسی تبدیل کرے، دباؤ، دھمکی اور طاقت کے استعمال سے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کہا واشنگٹن کو قانون کی حکمرانی اور بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔

مسعود پزشکیان کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاملات میں مثبت پیش رفت کے لیے واشنگٹن کو اپنے رویے اور نقطہ نظر میں تبدیلی لانا ہوگی۔ ایرانی صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکراتی عمل میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے اسلام آباد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جاری تعاون مفاہمتی یادداشت کے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔ یہ مفاہمتی یادداشت جون میں پاکستان کی ثالثی سے ایران اور امریکا کے درمیان طے پائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امن کا داعی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ ایران، ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم ملاقاتیں

دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران ایرانی رہنماؤں نے امریکا پر مفاہمتی یادداشت میں کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی میں متعدد مرتبہ اپنے وعدوں سے پیچھے ہٹ چکا ہے، جبکہ محسن رضائی نے واشنگٹن پر زور دیا کہ وہ اپنا طرزِ عمل تبدیل کرے اور مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے عملی اقدامات کرے۔

موضوعات : #ameircafieldmarshaliran
ShareSend

متعلقہ خبریں

An oil supertanker caught fire after striking a mine in the Strait of Hormuz.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ  سے ٹکرانے کے بعد  تیل بردار سپر ٹینکر میں آگ  لگ گئی

12 اکتوبر , 2026
Iran claims to have accepted some conditions from the US
تازہ ترین

ایران کا امریکہ کی جانب سے کچھ شرائط ماننے کا دعوی

12 اکتوبر , 2026
Saudi and Iranian foreign ministers meet to discuss easing tensions in the region
تازہ ترین

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے میں کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال

12 اکتوبر , 2026
America will have to kneel before Iran, Baqir Qalibaf's blunt response to Marco Rubio
تازہ ترین

ایران کے سامنے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے، باقر قالیباف کا مارکو روبیو کو دوٹوک جواب

10 اکتوبر , 2026
Opposition to Iran's nuclear program reflects a double standard on the part of France Esmaeil Baghaei.
تازہ ترین

ایران کے جوہری پروگرام کی مخالفت فرانس کا دوہرا معیار ہے، اسماعیل بقائی

10 اکتوبر , 2026
Negotiations with the US can only succeed without pressure and threats, says Iranian President
اہم ترین 2

امریکا سے مذاکرات دباؤ اور دھمکیوں کے بغیر ہی کامیاب ہوسکتے ہیں، ایرانی صدر

10 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
Objection to Uzma Khan's contempt of court petition dismissed, re-filed in Supreme Court

عظمیٰ خان کی توہین عدالت درخواست کا اعتراض دور، سپریم کورٹ میں دوبارہ دائر

یہ بھی پڑھیں

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

خیبر پختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، اسحاق ڈار کنوینئر مقرر

12 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

ترکیہ میں مسافر بس اور ٹرک کا خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک، 27 زخمی

12 اکتوبر , 2026
ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

ریاض کے ایئرپورٹ کی بندش میں 5 روز کی توسیع

12 اکتوبر , 2026
امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

امریکی وفاقی ایجنٹس کی رکن کانگریس الہان عمر کے گھر کی تلاشی

12 اکتوبر , 2026
سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

سیاستدانوں ،میڈیا مالکان سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیئے ،گورنر پنجاب

12 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔