اتوار , 23 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

1 دن پہلے
A A
PTI founder transferred to hospital, contempt petition filed in Supreme Court
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کیے جانے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر درخواست میں وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، چیف کمشنر اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026 کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی کی گئی، لہٰذا ذمہ داران کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے اور وہاں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ مبینہ توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں، ذاتی حاضری کا حکم دیا جائے اور انہیں توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دی جائے۔درخواست گزاروں کے مطابق وفاقی وزیر قانون نے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی حکم کو قانونی دائرہ کار سے باہر قرار دیا اور نظرثانی درخواست دائر کرنے کا بھی کہا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو اڈیالہ جیل میں گھنٹوں انتظار کروایا گیا، جبکہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے مبینہ علاج سے متعلق معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمیٰ اور ڈاکٹر فیصل سلطان کو اڈیالہ جیل میں گھنٹوں انتظار کروایا گیا، جبکہ انہیں بانی پی ٹی آئی کے مبینہ علاج سے متعلق معلومات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے بجائے پمز اسپتال لے جایا گیا، جہاں میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے بجائے صرف آنکھوں کا معائنہ اور علاج کیا گیا۔پی ٹی آئی نے عدالتی حکم پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر تعینات کرنے یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کا پمز انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا

خالد یوسف چوہدری اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی بھی درخواست دائر کرنے کے موقع پر سپریم کورٹ میں موجود تھے۔

موضوعات : #imrankhanhosptialptisupremecourt
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسلام آباد انتظامیہ کی بانی کی اسپتال منتقلی کیخلاف نظر ثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر
اہم ترین 2

اسلام آباد انتظامیہ کی بانی کی اسپتال منتقلی کیخلاف نظر ثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر

22 اگست , 2026
تحریک انصاف توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ،عطا تارڑ
اہم ترین 3

تحریک انصاف توہین عدالت کی مرتکب ہوئی ،عطا تارڑ

22 اگست , 2026
Eight members of the Pakistan Bar Council condemn the failure to transfer the PTI founder to Shifa Hospital.
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کو شفا اسپتال منتقل نہ کرنے پر پاکستان بار کونسل کے 8 ارکان کی مذمت

22 اگست , 2026
اپوزیشن کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ،لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار
اہم ترین 3

اپوزیشن کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کا فیصلہ،لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار

21 اگست , 2026
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister announces filing of contempt of court petition against the government.
تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

21 اگست , 2026
Review petition filed in Federal Supreme Court over PTI founder's hospital transfer
تازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، وفاق کی سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر

21 اگست , 2026
اگلی خبر
Malaysian Interior Minister meets President Zardari, agrees to increase cooperation

صدر زرداری سے ملائیشین وزیر داخلہ کی ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں

میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

میزان بینک نے پہلا 24 گھنٹے سروس سینٹر کھول دیا

23 اگست , 2026
امریکی فوج کا یورپ میں تجرباتی ڈرون بٹالین ختم کرنے کا فیصلہ

امریکی فوج کا یورپ میں تجرباتی ڈرون بٹالین ختم کرنے کا فیصلہ

23 اگست , 2026
جزوی چاند گرہن 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب ہوگا

جزوی چاند گرہن 27 اور 28 اگست کی درمیانی شب ہوگا

23 اگست , 2026
بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی، ڈرہم نے ڈربی شائر کو 338 رنز سے شکست دے دی

بین اسٹوکس کی شاندار کارکردگی، ڈرہم نے ڈربی شائر کو 338 رنز سے شکست دے دی

23 اگست , 2026
پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی

پاکستان کی ہاکی ورلڈ کپ میں 16 سال بعد کامیابی

23 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔