منگل , 6 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

غزہ جنگ بندی معاہدہ تعطل کا شکار

2 مہینے پہلے
A A
Gaza ceasefire agreement hits a deadlock.
Share on Facebookwhatsapp

غزہ ( پاک ترک نیوز) غزہ میں جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے کی امریکی کوششیں ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے طویل ملاقات ہوئی، تاہم اہم معاملات پر کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو نے واضح کردیا کہ حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک اسرائیلی فوج غزہ سے واپس نہیں جائے گی اور اسرائیلی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ملاقات میں نیتن یاہو نے مؤقف اختیار کیا کہ غزہ سے اسرائیلی انخلا اور تعمیر نو کا عمل حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کے بعد ہی شروع ہوسکتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے حماس کے ہتھیار حوالے کرنے کے عمل کی نگرانی کے لیے ایک امریکی جنرل تعینات کرنے کی تجویز بھی دی۔

نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق ملاقات میں غزہ کو غیر مسلح اور غیر عسکری بنانے کے لیے دو ورکنگ گروپس تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسرائیل اور بورڈ آف پیس کے مطابق غزہ کی تعمیر نو سے قبل حماس کے غیر مسلح ہونے کا عمل مکمل ہونا چاہیے۔

دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ وہ امریکی حمایت یافتہ 15 نکاتی روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے، تاہم اسرائیل کو پہلے غزہ پر حملے روکنے اور اپنی فوج کو نام نہاد ’’یلو لائن‘‘ تک واپس بلانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا غزہ میں خونزیرز جنگ ختم ہو گئی؟

حماس نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد سے قبل اسرائیلی فوج غزہ کے ان علاقوں سے بھی پیچھے ہٹے جہاں اس وقت اس کا کنٹرول ہے۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیل غزہ کے تقریباً 60 فیصد علاقے پر قابض ہے۔

نیتن یاہو کی جانب سے جنگ بندی منصوبے کو آگے بڑھانے میں ہچکچاہٹ پر امریکی انتظامیہ میں بھی بے چینی بڑھ رہی ہے۔ امریکی حکومت اسرائیلی حملوں میں کمی، فوجی انخلا میں پیش رفت اور غزہ میں انسانی امداد میں نمایاں اضافے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، پاکستان اور انڈونیشیا سمیت متعدد ممالک نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی روڈ میپ مسترد کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

غزہ جنگ بندی معاہدے میں سب سے بڑا اختلاف حماس کے غیر مسلح ہونے اور اسرائیلی فوج کے انخلا کی ترتیب پر برقرار ہے۔ اسرائیل پہلے حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے کا مطالبہ کرتا ہے، جبکہ حماس اور دیگر فریق اسرائیلی فوج کے انخلا کو معاہدے پر عمل درآمد کی بنیادی شرط قرار دیتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 1200 سے زائد فلسطینی جاں بحق اور 4100 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

موضوعات : #gazahammasisrealpalstine
ShareSend

متعلقہ خبریں

The UAE has termed the incident involving the emergency landing in Saudi Arabia of a flight bound for Israel as an act of terrorism.
تازہ ترین

امارات نے اسرائیل جانیوالی پرواز کی سعودیہ میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشتگردی قرار دیدیا

3 اکتوبر , 2026
Bernie Sanders calls for ending US military aid to Israel.
تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ

29 ستمبر , 2026
Israel's monopoly ends; Saudi Arabia rises to power.
تازہ ترین

اسرائیل کی اجارہ داری ختم ،سعودی عرب پاور میں

18 ستمبر , 2026
An Israeli film centered on the use of artificial intelligence for mass killings in Gaza received a record-breaking ovation at the Venice Film Festival.
تازہ ترین

وینس فلم فیسٹیول میں غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال پر مبنی اسرائیلی فلم کو ریکارڈ داد ملی

12 ستمبر , 2026
Netanyahu orders the dismantling of illegal Jewish settler outposts in the occupied West Bank.
تازہ ترین

نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی آبادکار چوکیوں کے خاتمے کا حکم

7 ستمبر , 2026
Forced displacement of Palestinians from Gaza unacceptable; eight Islamic nations, including Pakistan, deliver a categorical response to Israel.
اہم ترین 2

غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی نامنظور، پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو دوٹوک جواب

6 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Targeted killing of TikToker Ayesha in Taxila; 3 suspects in custody.

ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر عائشہ کی ٹارگٹ کلنگ، 3 مشتبہ افراد زیر حراست

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی مذاکراتی پیشکش، محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن کو مثبت جواب دینے کی ہدایت

6 اکتوبر , 2026
اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

یمن میں سعودی اتحادی افواج کی کارروائی، 250 حوثی جنگجو ہلاک و زخمی

6 اکتوبر , 2026
ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

ترکیہ میں مسافر طیارے میں بم کی افواہ ، جہاز کی ہنگامی لینڈنگ

6 اکتوبر , 2026
سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

سعودی عرب میں نامعلوم اوقاف کی اطلاع دینے پر ایک کروڑ ریال تک انعام مقرر

6 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔