بدھ , 7 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کتنی ہوگی؟ تعین کیسے کیا جائے گا؟ سپریم کورٹ میں اہم فیصلہ محفوظ

2 مہینے پہلے
A A
What will be the amount of Diyat (blood money) in a murder case, and how will it be determined Supreme Court reserves its verdict on the crucial matter.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) قتل کے مقدمے میں دیت کی رقم کتنی ہوگی؟ تعین کیسے کیا جائے گا؟ سپریم کورٹ میں اہم فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ،عدالت نے مجرم ندیم خان کی اپیل پر سماعت کے دوران دیت کی رقم کے تعین کے وقت اور طریقہ کار سے متعلق اہم سوالات اٹھائے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مجرم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ندیم خان اپنی سزا پوری کرچکا ہے اور اب صرف دیت کی رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے سزا کاٹ رہا ہے۔

پراسیکیوٹر خیبر پختونخوا ارشد حسین نے عدالت کو بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ ہے، جبکہ دیت کی رقم کے تعین سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی موجود ہے۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دیت کی رقم کا تعین وقوعے کے وقت، گرفتاری کے وقت یا سزا سنائے جانے کے وقت کی شرح کے مطابق کیا جائے گا؟

پراسیکیوٹر ارشد حسین نے بتایا کہ موجودہ دور میں دیت کی رقم تقریباً ایک کروڑ 97 لاکھ روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم کی عمر کا تعین بھی گرفتاری کے وقت سے کیا جاتا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیے کہ قتل کرنا تھوڑا مہنگا ہو تو شاید لوگ رک جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آج بھی دیت کے طور پر سو اونٹ دیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ وقت پر فیصلہ نہ ہونا نظام کی خرابی ہے، تاہم نظام کی خرابی کی سزا ملزم کو نہیں دی جاسکتی۔

عدالت نے تمام پراسیکیوٹرز کو دیت کی رقم کے تعین سے متعلق تحریری معروضات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اہم سوال: سپریم کورٹ کے سامنے بنیادی معاملہ یہ ہے کہ دیت کی رقم کا تعین کس وقت نافذ شرح کے مطابق کیا جائے گا۔ عدالت کے فیصلے سے مستقبل میں ایسے مقدمات میں دیت کی رقم کے تعین کے طریقہ کار پر اہم قانونی رہنمائی مل سکتی ہے۔

موضوعات : #Diyat#supremecourtislamabad
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی
پاکستان

اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،سہیل آفریدی

6 اکتوبر , 2026
Prime Minister decides to meet the President; the situation in Khyber Pakhtunkhwa will be discussed.
اہم ترین

وزیراعظم کا صدر سے ملاقات کا فیصلہ ،خیبر پختونخوا کی صورتحال پر غور ہو گا

5 اکتوبر , 2026
Citizens should not have to make repeated visits to offices for government services Prime Minister.
تازہ ترین

عوام کو سرکاری خدمات کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے چاہئیں، وزیراعظم

1 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے
اہم ترین 2

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
Stopwatch installed in the Federal Constitutional Court; each lawyer allowed 10 minutes for arguments.
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نصب ،ہر وکیل کو 10منٹ دلائل کی اجازت

24 ستمبر , 2026
Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Ishaq Dar and Turkish Foreign Minister hold a telephone conversation.

اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

یہ بھی پڑھیں

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات،ایاز صادق کا سیاسی رابطے جاری رکھنے کا عندیہ

7 اکتوبر , 2026
خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

خیبر پختونخوا کو مزید نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، اہم فیصلے کرنے کا وقت آچکا،خواجہ آصف

7 اکتوبر , 2026
حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

حکومت کا پی ٹی آئی کو مذاکرات کا ایک اور موقع دینے کا فیصلہ ، بیرسٹر گوہر ، محمود اچکزئی سے رابطے

7 اکتوبر , 2026
فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ملاقات

7 اکتوبر , 2026
اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

اسپیس ایکس کے 4 خلا باز تقریباً 10 ماہ بعد زمین پر واپس پہنچیں گے

7 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔