خاران (پاک ترک نیوز )بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا، جبکہ 2 گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔












