بدھ , 30 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نوجوان ملک کا روشن مستقبل اور انمول سرمایہ ہیں: وزیراعظم

2 مہینے پہلے
A A
The youth are the country's bright future and invaluable asset Prime Minister
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال نوجوانوں کا عالمی دن "مختلف حالات، مشترکہ امنگیں” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں نوجوانوں کی زندگی مختلف حالات کے زیر اثر ہوتی ہے، تاہم تابناک مستقبل کے خواب، امنگیں اور خواہشات سب کی یکساں ہوتی ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں اور بھرپور استعداد کا اظہار خوشحال، پُرامن اور مضبوط پاکستان کی تعمیر کے لیے ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان آبادی نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں قومی اور عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ نوجوانوں کی بہترین ذہنی، جسمانی، فکری اور علمی نشوونما کے لیے تمام دستیاب قومی وسائل کا استعمال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں میں مون سون بادل برس پڑے، نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ

وزیراعظم کے مطابق حکومت نوجوانوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ جدید اور معیاری تعلیم، فنی و پیشہ ورانہ مہارتوں، روزگار کے مواقع، کاروبار و صنعت کاری، ڈیجیٹل جدت اور سماجی شمولیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پالیسی سازی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کر رہی ہے تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں، ہنر اور پیشہ ورانہ استعداد کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرسکیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام ملک میں باصلاحیت اور ہنرمند افرادی قوت تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ پیشہ ورانہ مہارت سے لیس افرادی قوت کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کے لیے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کو ترجیحی بنیادوں پر مزید فعال کیا گیا ہے۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ دیانت داری، ذمہ داری اور خدمتِ وطن کے جذبے کے ساتھ محنت کا سفر جاری رکھیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی ہی قوم کی پائیدار ترقی اور تابناک مستقبل کی منزل کی بنیاد ہے۔

موضوعات : #primeministerislamabadshahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

29 ستمبر , 2026
Operations against terrorism will continue Prime Minister
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، وزیراعظم

29 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے
اہم ترین 2

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
Progress on Sustainable Development Goals is slow; strong global cooperation is needed Prime Minister.
تازہ ترین

پائیدار ترقی کے اہداف پر پیش رفت سست، مضبوط عالمی تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعظم

26 ستمبر , 2026
The Two Holy Mosques are a red line; there will be no compromise on their sanctity and security Prime Minister.
تازہ ترین

حرمین شریفین ریڈ لائن ہے، حرمت و سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعظم

26 ستمبر , 2026
Prime Minister Shehbaz Sharif will address the General Assembly today.
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف آج جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

25 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Arshad Nadeem has finalized a plan for overseas training.

ارشد ندیم نے بیرونِ ملک ٹریننگ کا پلان بنا لیا

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 4 اکتوبر کو لانگ مارچ کا اعلان

29 ستمبر , 2026
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا کل آخری دن

29 ستمبر , 2026
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

وزیراعظم شہباز شریف لندن سے پاکستان روانہ

29 ستمبر , 2026
روس میں تربیتی پرواز کے دوران ٹی یو 95 بمبار طیارہ تباہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران ٹی یو 95 بمبار طیارہ تباہ، عملے کے 6 ارکان ہلاک

29 ستمبر , 2026
Preparations to deploy a robot army on the battlefield.

میدان جنگ میں روبوٹ فوج کو لانے کی تیاری

29 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔