اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے نو مارچ دو ہزار چھبیس سے نافذ تمام ایندھن بچت اور کفایت شعاری اقدامات واپس لینے کی منظوری دے دی ۔
حکومتی فیصلے کے بعد جمعہ کی چھٹی ختم کر دی گئی، سرکاری پیٹرول اور گاڑیوں کی سہولت بحال۔۔ دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے۔
شادی ہالز رات دس بجے ،ریسٹورنٹس ،کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: مارکیٹس اور مالز رات 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
فارمیسیز، ہسپتالوں، پٹرول پمپس اور دیگر ضروری خدمات کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔9 مارچ 2026 سے پہلے نافذ دیگر کفایت شعاری اقدامات بدستور برقرار رہیں گے۔










