لاہور( پاک ترک نیوز) لاہور میں ٹریفک پولیس کے جنرل ہولڈاپ کے دوران حیران کن انکشاف سامنے آ گیا ۔
شہری باز محمد چار سو اکیس گاڑیاں ، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کا مالک نکلا ، ، باز محمد پر 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد کے ای چالان واجب الادا ہیں ۔
شہری کی موٹرسائیکل تھانہ مسلم ٹاؤن میں بند کردی گئی ۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کی حکم پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیاں میں مزید تیزی آ گئی ، لاکھوں روپے کے بقایا ای چالان حکام کے لیے بڑا چیلنج ہوگا۔لاہور میں جعلی یا مشتبہ رجسٹریشنز کی جانچ کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا ای چالان نادہندگان اب سخت کارروائی کے لیے تیار رہیں









