لاہور (پاک ترک نیوز )لاہور ہائی کورٹ نے موٹروے گینگ ریپ کے ہائی پروفائل کیس میں مجرموں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے بعد ججز نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا گیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے درست قرار دے دیا۔
ہ 9 ستمبر 2020ء کو لاہور کے قریب موٹر وے پر رات کے وقت دو مجرموں نے ڈکیتی کے بعد بچوں کے سامنے خاتون کا ریپ کیا تھا، پولیس نے پہلے ایک ملزم شفقت کو پھر دوسرے ملزم عابد ملہم کو تگ و دو کے بعد گرفتار کیا تھا۔
دونوں مجرموں کو خصوصی عدالت نے ریپ کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت، یرغمال بنانے کے جرم میں عمر قید اور ڈکیتی کے جرم میں 14 سال کی قید سنائی تھی












