ہفتہ , 10 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آئندہ مالی سال میں صنعتوں کو خام مال کی درآمد پر 200ارب روپے کی چھوٹ ملے گی

4 مہینے پہلے
A A
Industries will get Rs200 billion rebate on raw material imports in the next fiscal year.
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
ملک میں محصولات کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانےکے لئے وسیع تر حکمت عملی کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سالکے لئے محصولات میں اصلاحات کے پانچ سالہ پلان2025تا2030کے دوسرے مرحلے کی منظوری دے دی ہے۔ جس سے صنعتی شعبے کو درآمدی ڈیوٹیوں کی مد میں تقریباً 200 ارب روپے کی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
حکومتی منصوبہ بندی جس کا مقصد ملکی صنعتوں کے لئے ان پٹ لاگت کو کم کرنا، مسابقت کو بہتر بنانا، اور صنعتی توسیع کو سپورٹ کرنا ہے۔ حکومت نے 3,149 ٹیرف لائنوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) کو کم کرنے اور آئندہ 1900 سے زائد ٹیرف لائنوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو 20 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق کچھ شعبوں بشمول آٹوموبائل اور بیٹریوں پر کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی دونوں میں بڑی کمی متوقع ہےمنصوبے کے تحت، آٹوموبائل، آئرن اینڈ اسٹیل، ٹیکسٹائل، کیمیکلز اور پلاسٹک جیسی صنعتیں جو فی الحال 100فیصد سے 150فیصد تک ادائیگی کر رہے ہیں۔ ان شرحوں کو 50سے 70فیصدتک کم کیا جا رہا ہے۔
حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کابینہ کے اراکین اور ان شعبوں سے وابستہ اراکین پارلیمنٹ کے دباؤ کے باوجود اصلاحات کا ایجنڈا آگے بڑھے گا جو ممکنہ طور پر ٹیرف اصلاحات کے اقدامات سے متاثر ہوں گے۔حکومت کو توقع ہے کہ محصولات میں اصلاحات سے پانچ سالہ مدت کے اختتام تک برآمدات میں تقریباً 5 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گا۔ جس سےعالمی منڈیوں میں مسابقت بڑھانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو تقویت ملے گی۔
اس سے قبل اصلاحات کےپہلے مرحلے میں حکومت پہلے ہیکئی شعبوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹیوں کو ختم کرکے یا ان کی شرحوں کو کم کرکے اور زیادہ سے زیادہ ریگولیٹری ڈیوٹی کو 50 فیصد تک کم کرکے صنعتوں کو 200 سے 250 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکی ہے۔وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر متعلقہ وزارت کو ان اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھنے کی ہدایت کی ہے۔ جن کا اعلان بجٹ2026-27 میں کیا جائے گا۔
ذرائع نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں حکومت 15فیصد ٹیرف سلیب کے تحت 518 ٹیرف لائنوں پر باقی2فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کو ختم کرے گی۔ اسی طرح 20فیصد سلیب کے تحت 2,166 لائنوں پر 4سے کم کر کے 2فیصد کر دی جائےگی، اور 465 کسٹم لائنوں پر اس وقت 6فیصد سے 4فیصدکی جا رہی ہے۔
حکومت نے آئندہ بجٹ میں 1,948 ٹیرف لائنوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کو 50 فیصد سے کم کرکے زیادہ سے زیادہ 20 فیصد کرنے کے منصوبے کی بھی منظوری دی ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں اوسطاً 20فیصدکمی حالیہ دوسرے مرحلے میں تمام مصنوعات پر لاگو ہوگی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں 20 فیصد سے اوپر کی تمام ٹیرف لائنوں پر کسٹم ڈیوٹی (سی ڈی) کو 20 اور 50 فیصد کے درمیان کم کیاجائے۔ اس میں گاڑیاں اور الکوحل مشروبات جیسے شعبے شامل ہیں جن پر پہلے 100 فیصد تک کی شرح لاگو تھی۔
منصوبے کے دوسرے مرحلے کے تحت 2026-27کے مالی سال کے لیے سادہ اوسط ٹیرف کا ہدف 13فیصد مقرر کیا گیا ہے۔اسے رواں سال پہلے مرحلے میں 20.2فیصدسے 15.65فیصدتک کم کیا گیا تھا۔
مزید براں کسٹمز کے 5ویں شیڈول میں جو صنعت کے لیے مخصوص ٹیرف رعایتیں فراہم کرتا ہے مزید کمی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے تحت فی الحال اصلاحات کے دوسرے مرحلے کے دوران زیادہ تر مصنوعات پہلے شیڈول میں منتقل ہو جائیں گی۔جس کا مطلب ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں مخصوص مصنوعات پر چھوٹ واپس لے لے گی۔البتہ آئندہ بجٹ میں دواسازی کی مصنوعات اور آلات پر ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔

موضوعات : #budgeteconomy
ShareSend

متعلقہ خبریں

IMF demands 174 legal amendments in Pakistan; government decides to table the amendments in Parliament.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستان میں قوانین میں 174ترامیم کا مطالبہ ،حکومت کا ترامیم پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ

25 ستمبر , 2026
Increase in foreign direct investment in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

22 ستمبر , 2026
احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ
اہم ترین 3

احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے، وزیر خزانہ

20 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns
تازہ ترین

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
Rs 24 billion allocated for the export sector
تازہ ترین

برآمدی شعبے کے لیے 24 ارب روپے مختص

7 ستمبر , 2026
The US dollar weakened for the second consecutive month; the dollar index fell by 0.9 percent in August.
تازہ ترین

امریکی ڈالر مسلسل دوسرے ماہ کمزور، اگست میں ڈالر انڈیکس 0.9 فیصد گرگیا

1 ستمبر , 2026
اگلی خبر
How to know if a 5000 rupee note is fake or real

5000کا جعلی نوٹ ہے یا اصلی ،کیسے پتہ چلے گا

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔