لندن ( پاک ترک نیوز) برطانیہ کے ریڈیو اسٹیشن ریڈیو کیرولائن نے کمپیوٹر خرابی کے باعث غلطی سے شاہ چارلس سوم کی وفات کا اعلان نشر کرنے پر معذرت کر لی۔
ریڈیو انتظامیہ کے مطابق تکنیکی خرابی کےنتیجےمیں بادشاہ کی وفات سےمتعلق ہنگامی نشریاتی طریقہ کار خودکار طور پر فعال ہوگیا، جس کے باعث غلط اعلان نشر ہوا۔انتظامیہ کا کہنا ہےکہ اس خرابی کے بعد ریڈیو اسٹیشن کچھ وقت کیلئے خاموش بھی رہا۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب شاہ چارلس اور ملکہ کیملا شمالی آئرلینڈ کے دورے پر تھے،جہاں انہوں نے ایک آئرش فوک میوزک گروپ کی پرفارمنس میں شرکت بھی کی۔












