اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ چین کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا دورہ چین 23 سے 25 مئی کو متوقع ہے۔ چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں ہوں گی ۔
وزیراعظم شہبازشریف پاک چین تعلقات کی 75ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے ، دونوں ممالک کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں ، ملاقاتوں میں سی پیک تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت ہو گی۔












