لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان سپر لیگ سیزن 11میں فائنل میں رسائی کیلئے ایلیمنیٹر ٹو میں حیدر آباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 188رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پی ایس ایل سیزن 11کے ایلیمنیٹر ٹو میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
حیدر آباد کنگز مین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر 186رنز سکور کئے ۔
حیدر آباد کی جانب سے عثمان خان نے نصف سنچری سکور کی اور وہ آئوٹ نہیں ہوئے انہوں نے 61رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: فائنل میں رسائی کی جنگ ،یونائیٹڈ اور حیدر آباد جان لڑانے کیلئے تیار
کپتان لبھوشن 39 صائم ایوب 38اور کوشال پریرا نے 37رنز بنائے ۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 2جبکہ گلیسن ،فہیم اشرف اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
واضح رہے کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم 3مئی کو فائنل میں پشاور زلمی کے مد مقابلے آئے گی ۔










