واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کر دی۔
جوہری معاہدے تک ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان بھی کر دیا ،خلا بازوں سے ملاقات میں امریکی صدر نے کہا ایران کے ساتھ ٹیلیفون کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں، جب تک ایران جوہری معاہدہ نہیں کرتا اس وقت تک ایران کی بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔
ہم دوبارہ بلامقصد 18گھنٹے کا سفر نہیں کریں گے، ،ایران کو اپنی ہار ماننا ہو گی ،امریکی صدر نے مزید کہا ہم نےایرانی فضائیہ اور اس کے اسی فیصد میزائل تباہ کر دیئے ، ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی۔












