اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) پہلگام فالس فلیگ پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت ہو رہی ہے بھارتی پروازوں کو اضافی وقت درکار ہے۔
یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہو رہا ہے۔امریکا اور یورپ جانے والی پروازوں کو طویل اور مہنگے روٹ استعمال کرنے پڑتے ہیں۔ راستے میں کسی دوسرے ملک سے ری فیولنگ بھی کرنا پڑتی ہے۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کوسالانہ800ملین ڈالرکا نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔












