واشنگٹن(پاک ترک نیوز )ایران جنگ میں شامل نہ ہونے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ اور فرانس پر برس پڑے ،سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا برطانیہ اوردیگر ممالک امریکا سے جیٹ فیول خریدیں ورنہ ہمت کر کے آبنائے ہرمز جا کر تیل حاصل کرلیں امریکا اب مدد نہیں کرے گا۔برطانیہ نے ایران کی حکومت گرانے میں شامل ہونے سے انکار کیا ۔ فرانس فوجی سامان اسرائیل لے جانے والے طیاروں کو فضائی حدود سے گزرنے نہیں دے گا۔ فرانس ایران کے قصاب کے حوالے سے بہت غیر مددگار رہا اسے یاد رکھیں گے۔امریکا اب ہر ملک کی مدد نہیں کرے گا، آپ کو خود لڑنا سیکھنا ہوگا، امریکا اب آپ کی مدد کے لیے موجود نہیں ہو گا، بالکل اسی طرح جیسے آپ ہمارے ساتھ نہیں تھے۔












